کلام محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 57 of 302

کلام محمود — Page 57

۵۰ ۳۱ دہ نکات معرفت بتلائے کون جام وسل دلربا پہلوائے کون ڈھونڈتی ہے جلوۂ جاناں کو آنکھ چاند سا چہرہ ہمیں دکھلائے کون کون دے دل کو تسلی ہر گھڑی اب اڑے وقتوں میں آڑے آئے کون کون دکھلائے ہیں راہ ھدی حضرت باری سے اب بلوائے کون سرد مہری سے جہاں کی دل ہے سرد گرمی تاشیر سے گرمائے کون کون دُنیا سے کرے ظلمت کو ڈور راہ پر بھولے ہوؤں کو لائے کون یاس و نومیدی نے گھیرا ہے مجھے اس کے پنجے سے مجھے چھڑوائے کون کون میرے واسطے زاری کرے درگہ ربی میں میرا جائے کون دہ گل رعنا ہی جب مُرجھا گیا پھر بہارِ جانفزا دکھلائے کون کل نہیں پڑتی اسے اُس کے سوا اس دل غمگیں کو اب سمجھائے کون کس کی تقریروں سے اب دل شاد ہو اپنی تحریروں سے اب پھڑکائے کون کس کے کہنے پر بلے دل کو غذا ہم کو آپ زندگی پلوائے کون اخبار بدر جلد ۸-۲۷ متی شاه