کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 149
ima خارق عادت تقدس اور زندہ تاثیرات قدسیہ کی جلوہ نمائی ہوتی ہے اور مقدس سیرت نبوی کی قرآنی جھلکیوں کا نظارہ کر کے زبان پر بے اختیار درود شریف جاری ہو جاتا ہے۔اللهم صل على محمد وعلى آل محمد وبارك وسلم اس تفسیر کی اشاعت پر ادارہ نوائے وقت“ کے ترجمان رسالہ ہفت روزہ قندیل نے ۱۹ جون ۱۹۶۶ء کو مندرجہ ذیل تبصرہ کیا کہ :- قرآن مجید کا با محاورہ اردو ترجمہ مع مختصر تفسیر ادارۃ المصنفین بالا سائز ۲۰ ضخامت ۸۵۴۳ صفحات - ہدیہ عکسی اعلیٰ کا غذ کی پیں روپے)۔انجمن حمایت اسلام لاہور اور تاج کمپنی لیڈر کی طرف سے قرآن حکیم کی طباعت میں جو خوش ذوقی کا ثبوت دیا جاتا رہا ہے وہ قابل تحسین ہے تفسیر صغیر کی اشاعت سے اس روح آفریں سعی میں اضافہ ہوا ہے۔قرآن پاک کا یہ نسخہ اول سے آخر تک اعلیٰ ترین آرٹ پیپر پر شائع کیا گیا ہے۔نسخ ونستعلیق دونوں خط فن کتابت کے عمدہ ترین نمونے پیش کر رہے ہیں۔آفسٹ کی طباعت نہایت صاف اور دیدہ زیب ہے۔جلد عمدہ اور مضبوط اور اس پر پلاسٹک کا جاذب نظر غلاف ہے۔تفسیر صغیر میں ترجمہ اور تفسیر امام جماعت احمدیہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی کاوش کا نتیجہ ہے۔ترجمہ اور حواشی کی زبان عام فہم ہے تاکہ ہر