کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 144 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 144

فرانسیسی مفکر ڈاکٹر موریش بکائی ( BUCAILLE نے اپنی کتاب SCIENCE" ( DR۔MAURICE "THE BIBLE THE QURAN AND میں ایک تحقیقی مقالہ شائع کیا جس کے صفحہ ۲۲۳ تا ۲۴۲ پر خاص طور پر اس قرآنی پیش گوئی کا ذکر کیا اور اعتراف کیا کہ اس بارہ میں قرآن کی فضیلت اور بر تمری بائیبل پر پوری طرح ثابت ہو گئی ہے۔قرآن مجیدہ ذو المعارف ہے اور اس میں ماضی، حال اور مستقبل کے متعلق خبریں موجود ہیں۔آیت لتكون لمن خلف میں بھی فرعون کی لاش کے واقعہ کے علاوہ مستقبل کی ایک عظیم الشان خبر کا اشارہ ملتا ہے جس کا انکشاف سیدنا حضرت مصلح موعود نے تصرف الہی سے اگست ۱۹۴۵ء میں ان الفاظ میں فرمایا :- اس پیش گوئی کے دوسرے ظہور کے وقت انیسویں صدی میں کوئی فرعون اتنا خطرناک ظلم کرے گا کہ جماعت پیکار اُٹھے گی یوسی إِنَّا لَمُدْرَكُونَ اے موسیٰ اب تو ہماری تباہی سر یہ آپہنچی اب ہم کسی طرح اس فرعون کے پنجہ اظلم سے بچ نہیں سکتے۔۔۔اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام جماعت احمدیہ کو روحانی طور پر اس کے خلیفہ اور امام کی زبان سے کیونکہ وہ دو نہیں بلکہ ایک ہی وجود ہوں گے، جب کہ وہ علم و ستم کے تمثیلی ه نقل مطابق اصل (مراد بیسویں صدی - ناقل)