کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 130
جس نے اشتراکیت کے ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا دوسری طرف خدا کے اس جرسی پہلوان نے یہ اعلان کیا کہ ایک سچا اور غیور مسلمان اور عاشق رسول اشتراکی تحریک کو کبھی برداشت نہیں کر سکتا۔چنانچہ آپ نے نہایت پر شوکت انداز میں فرمایا کہ :۔جہاں تک واقعات کا سوال ہے کمیونسٹ نظام میں ان لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔کہیں دوسری دنیا کو نہیں جانتا مگر یکیں اپنے متعلق یہ کہ سکتا ہوں کہ وہ نظام جس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ نہیں خدا کی قسم اس میں میری بھی جگہ نہیں ہم اسی ملک کو اپنا ملک اور اس نظام کو اپنا نظام سمجھتے ہیں جس میں ان لوگوں کو پہلے جگہ ملے اور بعد میں ہمیں جگہ ملے وہ ملک اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بند ہے تو یقیناً ہر سچے مسلمان کے لئے بھی بند ہے وہ حقیقت پر پردہ ڈال کر مذاہب پر عقیدت رکھنے والوں کو اس نظام کی طرف لا سکتے ہیں مگر حقیقت کو واضح کر کے کبھی نہیں لا سکتے کیا ہے اس کے برعکس شاعر مشرق ڈاکٹر سر محمد اقبال نے سر فرانس بینگ ہینڈ (SIR FRANCIS YOUNG HUSBAND ) کے نام ایک خط میں تحریر فرمایا : ے اسلام کا اقتصادی نظام صفحہ ۱۶۶۷۶۵ ۷۰۱۶۷؛