کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 118
اور باغات کے درختوں کی قلمیں ٹوٹ جائیں گی اور ساتوں سمندروں کی سیاہی ختم ہو جائے گی مگر قرآنی میمند رپھر بھی بھرا ہوا ہی کھائی دے گا اور اس کے معارف کبھی ختم ہونے میں نہیں آئیں گے کیونکہ جس طرح خدا مجید ہے اسی طرح یہ قرآن بھی مجید ہے (البرج) اور بڑی شان اور عظمت کا کلام ہے۔دنیا پر کوئی زمانہ ایسا نہیں آسکتا جس میں قرآن مجید لوگوں کی راہنمائی کرنے سے قاصر ہو وہ ہر زمانہ میں ایک نئی شان سے جلوہ گر ہوتا ہے اور مخالفین اسلام کی آنکھوں کو اپنی چمک سے خیرہ کر دیتا ہے۔وہ تورات اور ژوند اوستا اور وید کی طرح ایک مردہ کتاب نہیں جو ہر نہ مانہ کی مشکلات کا حل پیش کرنے سے قاصر ہو بلکہ وہ ایک زندہ کتاب ہے جس سے ہر زمانہ میں زندگی کا تاندہ سامان لوگوں کو میستر آ سکتا ہے اور وہ معارف اور حقائق کا ایک ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم ہونے میں نہیں آسکتا ہی لے (۲۸) آپ کے نزدیک سورہ کوثر پوری دنیائے اسلام خصوصاً اہل پاکستان کے لئے دائمی مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے چنانچہ فرماتے ہیں:۔إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَه فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُهِ إِنَّ شائِكَ هُوَ الابترہ کے الفاظ کو ایک رنگ میں رسول کریم لے تغیر کبیر جلد نجم حصہ سوم صفحه ۳۵۶- ۳۵۸ ہے