کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 86
AY ساتواں پیلو (معارف قرآنی کے تین سے منتخب نکات) حضرت بانی احمدیت ( اللہ تعالیٰ کی ہزاروں برکتیں آپ پر ہوں) قرآن مجید کے عدیم المثال مرتبہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :۔جو معارف و حقائق و کمالات حکمت و بلاغت قرآن شریف میں اکمل اور اتم طور پر پائے جاتے ہیں عظیم الشان مرتبہ اور کسی کتاب کو حاصل نہیں لے یر علوم و معارف اکمل اور اتم طور پر چونکہ قرآن شریف کے کامل تابعین کو عطا ہوتے ہیں اس لئے حضور ان مقدسین و معترین پر ہونے والے فیضانِ الہی کا نقشہ ان الفاظ میں کھینچتے ہیں کہ :۔جو جو علوم و معارف و دقائق و لطائف و نکات و ادله و براهین انکو سو جھتے ہیں وہ اپنی کمیت اور کیفیت میں ایسے مرتبہ کاملہ پر واقع ہوتے ہیں کہ جو خارق عادت ہے اور جس کا موازنہ اور مقابلہ دوسر سے لوگوں سے ممکن نہیں کیونکہ وہ اپنے آپ ہی نہیں بلکہ تنضیم غیبی اور تائید محمدی اُن کی پیش رو ہوتی ہے۔۔۔۔اور باوجودیکہ ان میں اکثروں کی ه توضیح مرام مال ( طبع اول)