کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 85 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 85

۸۵ " حضرت کی تفسیر کبیر جلد سوم آجکل میرے سامنے ہے۔لیکن اسے بڑی نگاہ غائر سے دیکھ رہا ہوں۔اس میں شک نہیں کہ مطالعہ قرآن کا ایک بالکل نیا زاویہ ن کر آپ نے پیدا کیا ہے اور یہ تفسیر اپنی نوعیت کے لحاظ سے بالکل پہلی تفسیر ہے جس میں عقل و نقل کو بڑے حُسن سے ہم آہنگ دکھایا گیا ہے۔آپ کا تبحر علمی، آپ کی وسعت نظر، آپکی غیر معمولی فراست ، آپ کا حسین استدلال اس کے ایک ایک لفظ سے نمایاں ہے اور مجھے افسوس ہے کہ میں کیوں اس وقت تک اس سے بے شہر یہ ہا۔کاش کہ میں اس کی تمام جلدیں دیکھ سکتا۔کل شورہ ہود کی تفسیر میں حضرت لوط پر آپ کے خیالات معلوم کر کے جی پھڑک گیا اور بے اختیار یہ خط لکھنے پر مجبور ہو گیا۔آپ نے ھؤلاء بناتی کی تفسیر کرتے ہوئے عام مفسرین سے بحث کا جو پہلو اختیار کیا ہے اس کی داد دینا میرے امکان میں نہیں " نیز لکھا:۔" میرے نزدیک یہ اگر دو کی بالکل پہلی تفسیر ہے جو بڑی حد تک ذہین انسانی کو مطمئن کر سکتی ہے۔اسے له ملاحظات نیاز مرتبہ مولانا محمد اجمل صاحب شاہد ایم۔اسے حال امیر و مبلغ جماعت احمدیہ نائیجیر یا صفحه ۱۲۵ و ۱۴۳ +