کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 51 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 51

اس کو رہنما ہو جاتی ہے اور قرآن دانی کی ایک گنجی اس کے ہاتھ میں آجاتی ہے گویا ترتیب ظاہری کے نشانوں سے قرآن خود اسے بتلاتا جاتا ہے کہ دیکھو میرے اندر یہ خزانے ہیں لیکن جو شخص قرآن کی ظاہری ترتیب سے منکر ہے وہ بلاشبہ قرآن کے باطنی معارف سے بھی بے نصیب ہے یا اے نیز فرمایا کہ بعد ا ترتیب کا ملحوظ رکھنا بھی وجوہ بلاغت میں سے ہے بلکہ اعلیٰ درجہ کی بلاغت یہی ہے جو حکیمانہ رنگ اپنے اندر رکھتی ہے۔۔۔یہ بات تو ہر ایک شخص ماتا ہے کہ اگر چہ ترک ترتیب جائز ہے لیکن اس میں کچھ کلام نہیں کہ اگر مثلا دو کلام ہوں اور ایک اُن میں سے علاوہ دوسرے مراتب فصاحت و بلاغت کے ترتیب ظاہری کا بھی لحاظ رکھتا ہو اور دوسرا کلام اس درجه فصاحت سے گرا ہوا ہو اور اس میں قدرت نہ ہو کہ سلسلہ ترتیب کو نباہ سکے تو بلاشبہ ایک فصیح اور ادیب اور نقاد کلام کا اس کلام کو بہت زیادہ درجہ فصاحت دے گا جو علاوہ دوسرے کمالات فصاحت اور بلاغت کے یہ کمال بھی اپنے اندر رکھتا ہے یعنے اس میں ترتیب بھی موجود ہے اور اس سے زیادہ کوئی گواہ لے تریاق القلوب مش حاشیه در حاشیه روحانی خزائن جلده صفحه ۲۵۶