کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 171 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 171

141 سے لے کر افریقہ ایک کے ہر فرد بشر پر حاوی ہوگا وہ کلام اللہ کی صرف اس تشریح اور تفسیر کے مطابق نافذ ہو گا جو سید نا حضرت مصلح موعود نے خدا سے علم پا کر دنیا کے سامنے پیش فرمائی اور کسی ماں نے ایسا بیٹا نہیں جنا جو لا يمسه إلا المُطَهَّرُونَ کی دائمی صداقت کو غلط ثابت کر سکے !! اور الہامی او کشفی برکتوں سے تہی دامن ہونے کے باوجود غیر مسلم دنیا کے دل فتح کر کے انہیں خاتم الانبیاء حضرت محمد صطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لے آئے۔یہ آسمانی سعادت او اعزانہ اور فخر خدا نے اندل سے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے لخت جگر ستیہ نا محمود کی بیان فرمودہ تفسیر کے لئے ہی مقدر کیا ہے۔کوئی نہیں جو اس آسمانی خلعت کو چھین سکے جیسا کہ حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ نے جلسہ سالانه ۶۱۹۴۴ کے موقع پر ارشاد فرمایا تھا کہ :۔یکن وہ شخص تھا جسے علوم ظاہری میں سے کوئی علم حاصل نہیں تھا مگر خدا نے اپنے فضل سے فرشتوں کو میری تعلیم کے لئے بھجوایا اور مجھے قرآن کے اُن مطالب سے آگاہ فرمایا جو کسی انسان کے واہمہ اور گمان میں بھی نہیں آ سکتے تھے۔وہ علم جو خدا نے مجھے عطا فرمایا اور وہ چشمہ روحانی جو میرے سینے میں چھوٹا وہ خیالی یا قیاسی نہیں ہے بلکہ ایسا قطعی اور یقینی ہے کہ میں ساری دنیا کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگر اس دنیا کے پر دے پر کوئی شخص ایسا ہے جو یہ دعوی کرتا ہو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اُسے قرآن سکھایا گیا ہے تو میں ہر وقت اُس سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن میں جانتا ہوں