کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 167 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 167

۱۶۷ " قرآن و علوم قرآن کی عالمگیر اشاعت اور اسلام کی آفاق گیر تبلیغے میں جو کوششیں انہوں نے سرگرمی اور اولوالعزمی سے اپنی طویل عمر میں جاری رکھیں ان کا اللہ انہیں صلہ دے علمی حیثیت سے قرآنی حقائق و معارف کی جو تشریح، تبیین و تر جمانی وہ کر گئے ہیں ان کا بھی ایک بلند و ممتاز مرتبہ ہے کیا لے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ علیه الف الف رحمة وبركة اور صلح موعود کے فیض تربیت کی بدولت جماعت احمدیہ خدا کے فضل سے جہاد بالقرآن کا پرچم سےاسے عالم میں بلند کئے ہوئے ہے جس سے اس کے باطنی اور معنوی کمالات دنیا پر کھل رہے ہیں اور اذہان و قلوب فتح ہو کر حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے پرچم تلے جمع ہو رہے ہیں۔چنانچہ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ :- " خدا نے ہمیں وہ تلوار دی ہے جسے کبھی زنگ نہیں لگتا اور جو کسی لڑائی میں بھی نہیں ٹوٹ سکتی۔تیرہ سو سال گذر گئے اور دنیا کی سخت سے سخت قوموں نے چاہا ہے کہ وہ اس تلوار کو توڑ دیں اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں اور اسے ہمیشہ کے لئے ناکارہ بنا دیں مگر دنیا جانتی ہے کہ جو قوم اس کو توڑنے کے لئے آگے بڑھی وہ خود ٹوٹ گئی مگر یہ تلوار اُن سے نہ ٹوٹ سکی یہ یہ وہ قرآن ہے جو خدا نے ہم کو دیا ہے اور یہ وہ تلوار ہے صدق جدید لکھنو ۱۸ نومبر ۶۱۹۹۵ با خود از مضامین منظور صفحه ۴۶ *