کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 148
بند ہو جائیں گے اُس وقت قیامت آجائے گی۔پس اس کے معارف کبھی ختم نہیں ہو سکتے اور یہ کتاب ہمیشہ نئے نئے مطالب دنیا میں ظاہر کرتی رہے گی۔لے گیارھواں پیلو (تفسیر صغیر کی بلند یا یہ تالیف) مرتبہ کلام اللہ کا گیارھواں اہم پہلوہ تفسیر صغیر کی شکل میں ظہور پذیر ہوا۔"تفسیر صغیر" حضرت مصلح موعودؓ کے عمر بھر کے بیان فرمودہ نکات قرآنی اور دقائق قرآنی کا ایک نہایت حسین مرقع، انتہائی دلآویز اور بہترین خلاصہ ہے اور بوجہ اس کے کہ ملائکہ اللہ کی تحریک خاص اور القاء خداوندی کے تحت لکھی گئی ہے ادبی لغوی اور معنوی محاسن اور کمالات میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے لیے یہ اُردو کی انتہائی اثر انگیز اور انقلاب آفریں تفسیر ہے جس کے ایک ایک لفظ سے محبت الہی کے چشمے پھوٹتے ہیں۔ملائکہ اللہ اور وحی اور انبیاء علیہم السلام کی اصلی شان کا عارفانہ رنگ میں پتہ چلتا ہے اور صاحب المعراج سراج منیر حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مثال جمال و کمال کے کے تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو خاکسار کا مقالہ تفسیر بے نظیر کے کمالات ناشر شعبه اشاعت خدام الاحمدیہ ضلع لاہور - (۴۱۹۸۱)