کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 129
۱۲۹ یہاں اس دعوای کی حقانیت کی ایک درخشندہ مثال پیش کئے بغیر نہیں رہتا اور وہ یہ ہے کہ سوویٹ انقلاب ( Soviet Revolution) کے پہلے قائد لینن (LENIN) نے ۲۰ مئی ۱۹۲۰ء کو ہندوستان کے سوشلسٹوں ( SOCIALISTS ) کے نام خصوصی پیغام بھیجا کہ ہم سلم اور غیر مسلم عناصر کے بچے اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس بات کے خواہشمند ہیں کہ یہ اتحاد مشرق کے تمام محنت کشوں کو اپنے آغوش میں لے لے کیونکہ صرف اسی طرح استحصال کر نیوالوں کے مقابلہ میں فیصلہ کن فتح یقینی ہو سکتی ہے۔یہ پیغام آزاد ایشیا زندہ باد کے نعرہ پر ختم ہوا ہے اس پیغام اور اشتراکی لیڈروں کے براہ راست ہندوستانی مزدوروں سے روابط اور دلچسپی کے نتیجہ میں متحدہ ہندوستان (جو اس وقت سیاسی اتار چڑھاؤ کی آماجگاہ بنا ہوا تھا ، چند سالوں کے اند ر روسی خیالات کا زبر دست مرکز بن گیا اور بعض کا نگریسی لیڈروں کی پشت پنا ہی نے اس کی مقبولیت کے بڑھانے میں بڑا سرگرم حصہ لیا حتی کہ بعض چوٹی سے مسلم حلقے بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے عین اس وقت سید نا محمد مصلح موعود مضطرب دل لئے میدان عمل میں آئے اور آپ نے اسلام کے نظام اقتصاد کی برتری دنیا کے تمام ازموں، خصوصا اشتراکیت پر ثابت کر دکھلائی اور نظام کو اور اسلام کا اقتصادی نظام جیسے ولولہ انگیز اور معلومات افروز اور معرکہ آرا لیکچر دئے ے پنجاب کی سیاسی تحریکیں از عبد الله ملک صفحه ۱۰۶ ۱۰۸ ؛