کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 119 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 119

119 صلی اللہ علیہ وسلم پر چسپاں ہوتے ہیں مگر ایک رنگ میں آج پاکستان کے ہر فرد کے سامنے یہ الفاظ رہنے چاہئیں اِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ خدا نے آپ لوگوں کو ایک آزاد حکومت دے دی ہے جس میں اسلامی طریقوں پر عمل کرنے کا آپ لوگوں کے لئے موقع ہے۔اب اس دوسرے حصے کو پورا کرنا مسلمانوں کا کام ہے۔فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ وہ اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں عبادتیں بجالائیں اور اپنی زندگی کو اسلامی زندگی بنائیں اس کے ساتھ ہی وہ اپنے ملک اور اپنی قوم اور اپنے مذہب کی عزت بچانے کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہو جائیں۔یہ دو چیزیں ایسی ہیں کہ اگر مسلمان ان پر عمل کرلیں تو اللہ تعالیٰ ان سے وعدہ کرتا ہے کہ اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ وہ دشمن جو آج انہیں کچلنا چاہتا ہے خود کچلا جائے گا، وہ دشمن جو انہیں تباہ کرنا چاہتا ہے خود تباہ ہو جائے گا۔۔۔۔یہ ایک چھوٹی سی سورت ہے مگر قومی فرائض اور ذمہ داریوں کی و تفصیل جو اس سورۃ میں بیان کی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ سے امداد حاصل کرنے کے وہ ذرائع جو اس سورۃ میں بیان کئے گئے ہیں اُن کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ سورۃ آج ہر پاکستانی کے سامنے رہنی چاہئیے ؟ اسے (۲۹ سوره فیل اور سورۂ ایلف کی نسبت حضرت مصلح موعود کی الہامی تفسیر له الازهار لذوات الخمار حصہ دوم ص ۳ طبع دوم به