کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 84 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 84

گئے۔وہ کہنے لگے کہ اُس گرہ سے تو کوئی ایسی بات نہیں بتائی جاسکتی۔یں نے کہا تو پھر ماننا پڑے گا کہ اس گسترہ کا اور اسی طرح اور ہزاروں لاکھوں گتروں کا خدا کوئی اور ہے کیونکہ میں اپنے ذاتی تجربہ سے جانتا ہوں کہ اللہ تعالی کا کلام انسان پر نازل ہوتا ہے جوکئی قسیم کی غیب کی خبروں پرمشتمل ہوتا ہے۔۔۔۔اس پر وہ کہنے لگے کہ اگر یہ باتیں درست ہیں تو پھر ا نا پڑیگا کہ یہ تھیوری (THEORY) باطل ہے کیونکہ اس کلام کے ہوتے ہوئے ہم نہیں کہ سکتے کہ کوئی ایسا خدا نہیں جس کے تابع یہ تمام مرکز ہویا اے حضرت مصلح موعود د نوراللہ مرقدہ) نے ایسی زبر دست تحدی کے ساتھ اپنے یہ روحانی تجربات اور عینی مشاہدات قلمبند کئے کہ مولانا نیاز محمد خان صاحب نیاز فوری جیسے نڈر اور جری نقاد جو الہام ووحی اور ملائکہ کے متعلق نیچری خیالات کے پُر جوش علمبردار تھے تفسیر کبیر جلد سوم کے بہ نظر غائر مطالعہ سے ہی گویا تیرہ و تار شب میں سے نکل کر دفعتا روز روشن کی تابانیوں میں آگئے او اُن کے دل کی دنیا کی کایا ہی پلٹ گئی اور اپنے غلط نظریات کو الوداع کہتے ہوئے پھر سے صحیح معنوں میں خدا، رسول اللہ اور قرآن مجید کے پاکیزہ دامن سے وابستہ ہو گئے اور حضرت مصلح موعود کی خدمت بابرکت میں نہایت ہی اخلاص وعد سے بھر پور مکتوب لکھا کہ :- تفسیر سوره البقره از حضرت مصلح موعود صفحه ۲۰۹، ۹۲۱۹٬۲۱۸