کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 136
۱۳۹۶ کا تعلق ہے، حضرت مصلح موعود کے ذریعہ اس کا بھی پوری آب و تاب کے ساتھ اظہار ہوا اور اس طرح حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی یہ پیش گوئی لفظا لفظاً پوری ہو گئی کہ : اس زمانہ میں جو مذہب اور علم کی نہایت سرگرمی سے لڑائی ہو رہی ہے اس کو دیکھ کر اور علم کے مذہب پر حملے مشاہدہ کر کے بیدل نہیں ہونا چاہیئے کہ اب کیا کریں یقینا سمجھو کہ اس لڑائی میں اسلام کو مغلوب اور عاجزہ دشمن کی طرح مصلح جوئی کی حاجت نہیں بلکہ آب زمانہ اسلام کی روحانی تلوار کا ہے جیسا کہ وہ پہلے کسی وقت اپنی ظاہری طاقت دکھلا چکا ہے۔یہ پیش گوئی یاد رکھو عنقریب اس لڑائی میں بھی دشمن وقت کے ساتھ پ پا ہوگا اور اسلام فتح پائے گا۔حال کے علوم جدیدہ کیسے ہی زور آور حملے کریں کیسے ہی نئے نئے ہتھیاروں کے ساتھ چڑھ چڑھ کر آویں مگر انجام کار اُن کے لئے ہزیمت ہے۔ہمیں شکر نعمت کے طور پر کہتا ہوں کہ اسلام کی اعلی طاقتوں کا مجھ کو علم دیا گیا ہے جس علم کی رو سے میں کہہ سکتا ہوں کہ اسلام نہ صرف فلسفۂ جدیدہ کے حملہ سے اپنے تئیں بچائے گا بلکہ حال کے علوم مخالفہ کی جہالتیں ثابت کر دے گا۔اسلام کی سلطنت