کلامِ ظفرؔ — Page 172
327 بحمد الله نَحْنُ مُسْلِمُونَ الحمد للہ ہم مسلمان ہیں اور رَضِيْنَا مِلَّةَ الْإِسْلَامِ دِينًا دین اسلام ہی ہمارا پسندیدہ دین ہے الة الْعَالَمِينَ قَد مَنَنْتَ اے الہ العالمین !تو نے اپنے على انْصَارِكَ الْمُسْتَضْعَفِيْنَا کمزور انصار پر احسان فرمایا فَنَحْنُ حَامِدُونَ وَشَاكِرُونَ سو ہم تیری حمد کرتے ہیں اور شکر ادا کرتے ہیں وَنُثْنِي عَلَيْكَ خَيْرًا مَا حَبِينَا اور جب تک زندہ رہیں گے تیری اچھی تعریف کرتے رہیں گے کلام ظفر 328 وَ نَشْهَدُ لَا إِلَهَ إِلَّا انْتَ ہم گواہی دیتے ہیں کہ تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وَانَّكَ أَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِينَا اور یہ کہ تو ، ہاں تو ہی رب العالمین ہے وَانَّ مُحَمَّدًا خَيْرُ الْأَنامِ اور یہ کہ محمد صالنا ہی یہ سب لوگوں سے افضل ہیں رَسُولُ اللَّهِ خَاتَمَ الْمُرْسَلِينَا اور اللہ تعالیٰ کے رسول اور خاتم المرسلین ہیں۔عَفُوٌّ أَنْتَ رَبِّ فَاعْفُ عَنَّا اے اللہ! تو بہت معاف کرنے والا ہے ہمیں معاف کر دے إذَا أَخْطَأْنَا يَوْمًا أَوْ نَسِينَا جب کبھی ہم سے کوئی خطا یا بھول ہو جائے کلام ظفر (ماہنامہ الفرقان جنوری 1971 ء صفحہ 8)