کلامِ ظفرؔ — Page 89
161 سورہ جمعہ کا پیام کلام ظفر دورِ حاضر کے مسلم کے نام وَإِذَا رَأَوُا تِجَارَةً أَوْ لَهُوَا نِ انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا 162 نگاہ حق تعالیٰ میں یہ حرکت نامناسب تھی برنگ سُوره جمعه خدا سے تب پیام آیا رسُول اللہ اکیلے ہوں مسلمانوں کے میلے ہوں تجارت کے جھمیلے ہوں شریعت میں حرام آیا مسلمانو نہ سمجھو تم اسے اک قصہ ماضی تمہارے واسطے ہے در حقیقت یہ پیام آیا رسُول اللہ کو تم نے اکیلا آج چھوڑا ہے نظر دجال کا جب کاروانِ خوش خرام آیا مسلمانو! سنو اک سُورہ جمعہ میں پیام آیا پیام آیا ہے اور ہے آج کے مسلم کے نام آیا ہمارا الف ششم مثل جمعہ یوم ششم ہے سو اس سورۃ میں ہے اس دور کا نقشِ تمام آیا حبيب خالق اکبر کھڑے تھے جبکہ منبر پر گویا پیشگوئی تھی کہ مسلم الف ششم میں تو کوئی قافلہ لے کر وہاں اشیائے خام آیا منافق چھوڑ کر حضرت کو سُوئے قافلہ دوڑے وہ خوش خوش تھے کہ سامانِ تجارت آج عام آیا سراسر منتشر ہوں گے جب ان میں سے امام آیا رسُول اللہ اکیلے ہیں مسلمانوں کے میلے ہیں تجارت کے جھمیلے ہیں عجب نازک مقام آیا کلام ظفر