کلامِ ظفرؔ

by Other Authors

Page 21 of 194

کلامِ ظفرؔ — Page 21

25 کلام ظفر حضرت قاضی امیر حسین صاحب (ہمارے استاد ) سب سے پہلے ہمیں ہی کتاب پڑھنے کا ارشاد فرمائیں۔یہی میری خواہش ہوتی اور یہی حضرت صاحبزادہ صاحب کی مگر ایک دن ایسا اتفاق ہوا کہ حضرت قاضی صاحب نے کمرہ میں تشریف لاتے ہی مجھے کتاب پڑھنے کی ہدایت کی۔میں پڑھنے لگا تو حضرت صاحبزادہ صاحب نے میرے کان میں کہا کہ معلوم ہوتا ہے کہ آج تم نے مجھے سے زیادہ دعا کی ہے۔اَللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ والسلام طالب دعا ( دوست محمد شاہد ) مؤرخ احمدیت *1991 23 26 کلام ظفر حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر امیر جماعت احمدیہ فیصل آباد کی طرف سے ذکر خیر برادر محترم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترم مولانا ظفر محمد صاحب ظفر اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے۔إِنَّا الله و انا اليه راجعون۔وہ میرے دیرینہ دوست تھے اور اپنی قابلیت میں بہت آگے تھے۔نظم و نثر اُردو اور عربی دونوں میں دسترس رکھتے تھے۔یہ بات بہت ہی کم علماء کو حاصل ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور آپ سب بھائیوں اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔میرا دل آپ سب کے لئے دردمند ہے۔سب لواحقین سے میری طرف سے تعزیت کر دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا کارساز ہو۔والسلام خاکسار ( محمد احمد مظہر ) یکم جون 1982ء