کلامِ ظفرؔ

by Other Authors

Page 20 of 194

کلامِ ظفرؔ — Page 20

23 کلا ظفر ایک دفعہ ایک گھنٹہ میں قرآن کریم کے نو رکوع یاد کر لئے اور مولوی فاضل کے امتحان کے لئے منطق کی مشہور کتاب شرح سلم العلوم کے ۴۰ اصفحات زبانی یاد کر لئے تعلیمی امور میں آپ کی محنت اور انہماک کا یہ عالم تھا کہ آپ نے دیوان منگھی جو کہ ایک ضخیم اور مشکل کتاب ہے از خود مولوی ذوالفقار کی اردو شرح کی مدد سے صرف سات دن میں ختم کر لی۔مولانا ظفر صاحب فارسی ، عربی اور اردو تینوں زبانوں میں روانی سے اشعار کہتے ہیں۔جلال الدین قمر صاحب نے ان کے مختلف اشعار بھی سنائے۔مکرم جلال الدین قمر صاحب نے احباب سے درخواست کی کہ وہ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مکرم مولانا ظفر صاحب کے جسمانی عوارض دور فرمائے اور باقی عمر اچھی صحت ، اطمینان قلب اور سکون سے گزار نے کی توفیق دے اور جب اس محبوب کا بلاوا آئے تو یہ اس سے راضی ہوں اور وہ ان سے راضی ہو۔آمین 24 اللہ تعالیٰ نے انہیں ذہانت اور علم کی صلاحیتوں سے نوازا تھا (حضرت خلیفہ امسح الثالث) محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد کا ایک مکتوب ) محترم و مکرم جناب مبارک احمد صاحب ظفر کلام ظفر خلف الصدق مولانا ظفر محمد صاحب ظفر السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔عرض خدمت ہے کہ: 1- ایک بار میں سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کی خدمت اقدس میں پرانے قصر خلافت کی بالائی منزل کے ایک کمرہ میں حاضر تھا کہ حضور انور نے مولانا ظفر محمد صاحب ظفر کی تعریف کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ( نے ) انہیں ذہانت اور علم کی عظیم صلاحیتوں سے نوازا تھا جو ورطہ حیرت میں ڈالنے والی تھیں۔گوالفاظ یہ نہیں تھے مگر مفہوم ( جہاں تک میری یادداشت کام دیتی ہے ) یقیناً ایسا ہی تھا۔2- مولانا ظفر محمد صاحب نے مجھے ایک دفعہ برسبیل تذکرہ یہ ایمان افروز واقعہ سنایا کہ حضرت خلیفہ ثالث اور میں مدرسہ احمدیہ کی ایک ہی کلاس میں پڑھتے اور ایک ہی ڈیسک پر بیٹھتے تھے اور ہم دونوں عربی ادب سے گہرے ذوق و شوق اور شغف کے باعث یہ تمنا رکھتے تھے کہ