کلامِ طاہر — Page iv
پیش لفظ لجنہ اماء الہ ضلع کراچی صد سالہ جشن بنش کر کے موقع پر کتب شائع کرنے کی توفیق پرہی ہے۔لیکن اتنے بڑے شہر میں لگے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔اللہ تعالی کے احسانات پر قربان جانے کو جی چاہتا ہے۔امام جماعت احمدیہ حضرت خلیفة اسمع الرابع رحمہ اللہ تعالی کا منظوم کلام کلام طاہر کی صورت میں جو آپ کے ہاتھ میں ہے۔حضور نے لجنہ کے شعبہ اشاعت کی درخواست پر شائع کرنے کی بجازت اور سعادت مرحمت فرمائی ہے۔اور ساتھ ساتھ پوری رہنمائی بھی کی ہے۔دعا کی خاطر عرض کرتی ہوں کہ اس کتاب کی تیاری میں لجنہ اماء اللہ کراچی کی سیکرٹری اشاعت محترمہ امتہ الباری ناصر کی انتہائی کا دش شامل ہے۔انہوں نے کتاب کو مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ مشکل الفاظ کے صحیح تلفظ اور پھر ان کے معانی لکھ کر مطلب سمجھنے میں آسانی پیدا کر دی ہے۔اشاعت کے مختلف مراحل میں جن لوگوں نے تعاون فرمایا ہے۔اللہ تعالے سب کو جزا ہائے خیر عطا کرے۔اور اس خدمت کو صدقہ جاریہ بنا دے۔قارئین کرام ضرور اپنے محبوب امام کے کلام میں پیار کی جھلک دیکھ کر اُن کی صحت و سلامتی کی دعا انگیں گے۔اللہ تعالٰی اس نام کو رہتی دنیا تک زندہ و تابندہ رکھے۔آمین