کلامِ طاہر — Page 195
درد۔ضمنا یاد آیا کہ شعروں میں تو در دلفظ مذکر استعمال ہی ملتا ہے جیسے: در دمنت کش دوا نہ ہوا دل میں اک در داٹھا آنکھوں میں آنسو بھر آئے لیکن بول چال میں بسا اوقات سر درد ہو رہی ہے سننے میں آتا ہے۔یا مجھے درد ہورہی ہے اس کو آپ کس مقام پر رکھیں گی۔غلط العام شمار ہوگا یا غلط شمار ہوگا ؟ (مکتوب ١٢ / نومبر ١٩٩١ء) مشکل الفاظ کے معانی (Glossary) کی تیاری متن کے بعد دوسرا مرحلہ مشکل الفاظ کے معانی اور تلفظ کو واضح کرنا تھا۔ابتدائی طور پر جو گلاسری (Glossary) خاکسار نے بنا کر بھیجی اس کے متعلق آپ نے تحریر فرمایا تھا: ”جہاں تک حاشیہ میں الفاظ معانی دینے کا تعلق ہے یہ بہت اچھا خیال ہے اور ضرورت بھی ہے لیکن ان کا انتخاب ہر قسم کے پڑھنے والوں کی پہنی اور علمی سطح کا خیال رکھتے ہوئے کرنا چاہئے۔بعض تو بہت ہی عام فہم الفاظ کے معنی آپ نے دئے ہوئے ہیں۔لیکن بعض ایسے الفاظ جو روز مرہ مستعمل نہیں اور بعض اوقات اچھے بھلے پڑھے لکھے شخص کے ذہن میں بھی متحضر نہیں ہوتے ان کے معانی نہیں دیئے گئے۔اس لحاظ سے انتخاب کو Balance بنانے کی ضرورت ہے۔اردو میں تلفظ دینے کی بجائے انگریزی میں تلفظ دیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔کیونکہ اُردو میں جس طرح تلفظ دئے گئے ہیں ان سے پڑھنے والوں کو الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔مثلا منت کو مِن نَست، آئینہ خانے کو آئی نا خانے ، متسی نصر الله کو متانص ژل لاہ، ٹیلہ کوئی لہ، نیر بد کی کوئی ہی رے دا وغیرہ وغیرہ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس میں بڑی محنت کی گئی ہے۔لیکن پڑھنے والوں کو اس سے الجھن بھی ہوسکتی ہے۔اسلئے ساتھ انگریزی میں بھی تلفظ دیں اور اردو میں ساتھ یہ نوٹ دے دینا چاہئے کہ یہ لفظ ایک ہی ہے صرف پڑھتے 41