کلامِ طاہر

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 147 of 265

کلامِ طاہر — Page 147

بدلا ہوا محبوب ایک بہت پرانی نظم۔معمولی تبدیلیوں کے ساتھ منتظر میں ترے آنے کا رہا ہوں برسوں لگن تھی تجھے دیکھوں تجھے چاہوں برسوں رات کے پردے میں چھپ چھپ کے تجھے یاد کیا دن نکل آیا تو دن تجھے سے ہی آباد کیا لیکن افسوس که فرقت کے زبوں حال کے بعد دل میں روندی ہوئی اک حسرت پامال کے بعد آہ جب وصل کی امید کی کو جاگ اٹھی کلفت هجر شب و روز و مہ و سال کے بعد 147 }