کلامِ طاہر — Page iii
عرض ناشر امام جماعت احمد یہ حضرت مرزا طاہر احمد خلیفۃ المسح الرابع حمہ اللہ تعالیٰ کے منظوم مجموعة کلام ” کلامِ طاہر کی اس سے قبل لجنہ اماءاللہ کراچی نے بہت محنت اور لگن کے ساتھ خوبصورت اور دیدہ زیب طباعت کروائی تھی۔پھر اسکا جدید ایڈیشن سابقہ ایڈیشن میں کی جانے والی بعض تصحیحات اور ترامیم کے علاوہ نی نظموں کے اضافہ کے ساتھ اسلام انٹرنیشنل پبلیکیشنز لمیٹڈ لندن نے شائع کیا تھا۔اب نظارت نشر و اشاعت قادیان اسلام انٹر نیشنل پبلیکیشنز لمیٹڈ کے نسخہ کو ہی فور کلر میں مدید جاز بیت پیدا کرنے کی غرض سے شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔لیکن " کلامِ طاہر کے متعلق محترمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ کا ایک مضمون بعنوان الہام کلام اس کا کوسیدنا حضرت اقدس خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق کہ آئندہ جب بھی ” کلام طاہر چھپے اس مضمون کو بھی ضرور شامل اشاعت کیا جائے۔لہذا حضور انور رحمہ اللہ کی اس خواہش کو پورا کرتے ہوئے اس ایڈیشن میں مذکورہ مضمون کو بھی شامل اشاعت کیا گیا ہے۔اللہ کرے یہ کلام بہتوں کیلئے راحت و ہدایت کا موجب ہو آمین۔ناظر نشر واشاعت، قادیان