کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 48 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 48

محمد جو ہمارا پیشوا ہے محمد جو کہ محبوب خُدا ہے ہو اس کے نام پر قربان سب کچھ کہ وہ شاہنشہ ہر دوسرا ہے اسی سے میرا دل پاتا ہے تنکیں وہی آرام میری روح کا ہے خُدا کو اس سے مل کر ہم نے پایا وہی اک راہ دیں کا رہنما ہے پس اس کی شان میں جو کچھ ہو کہتے ہمارے دل، جگر کو چھیدتا ہے مزه دو بار پہلے چکھ چکے ہو مگر پھر بھی وہی طرزِ ادا ہے خُدا کا قہر اب تم پر پڑے گا کہ ہونا تھا جو کچھ اب ہو چکا ہے چکھائے گی تمھیں غیرت خُدا کی جو کچھ اس بد زبانی کا مزا ہے ابھی طاعون نے چھوڑا نہیں ملک نئی اور آنے والی اک دیا ہے شرارت اور بدی سے باز آؤ دلوں میں کچھ بھی گر خوف خدا ہے بزرگوں کو ادب سے یاد کرنا یہی اکسیر ہے اور کیمیا ہے اخبار بدر جلد 7- 6 فروری 1908 ء 48