کلام محمود مع فرہنگ — Page 239
جن پر پڑیں فرشتوں کی رشک سے لگا ہیں اے میرے محسن ایسے انسان مجھ کو دے دے ڈھل جائیں دل بدی سے سینے ہوں نور سے پر امراض رُوح کا وہ درمان مجھ کو دے دے دنبال کی بڑائی کو خاک میں ملا دوں قوت مجھے عطا کر سلطان مجھ کو دے دے ہو جائیں جس سے ڈھیلی سب فلسفہ کی چولیں میرے حکیم ایسا بُرہان مجھ کو دے دے اخبار الفضل جلد 32-21 مئی 1944 ء 237