کلام محمود مع فرہنگ — Page vi
پیش لفظ ہے شکر رب عز وجل خارج از بیاں اللہتعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کرے کم ہے جسے جماعت کے صد سالہ جشنِ تشکر کی خوشی میں اشاعت کتب کی توفیق مل رہی ہے۔الْحَمْدُ لِله على ذالك۔الہ تعالیٰ حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے درجات بلند سے بلند فرماتا چلا جائے۔آپ نے حمد و عزم کے ساتھ صد سالہ جشن تشکر کا عظیم الشان منصوبہ پیش فرمایا۔اور اس کی کامیابی کے لئے مساعی کرنے والوں کو دعاؤں سے نوازا۔پھر آپ کے منصوبہ کو حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے الهی تائید و نصرت کے ساتھ حکمت و فراست اور شبانہ دعاؤں سے آگے بڑھایا۔یہ ان خدا نما ہستیوں کی دعائیں ہی ہیں جن سے حوصلہ پا ک لجنہ کراچی نے جشن تشکر کی خوشی میں کم از کم سو کتب کی اشاعت کا پروگرام بنایا۔اللہ من ورحیم نے دستگیری فرمائی۔اس طرح اس پروگرام پر ثابت قدمی سے عمل پیرا رہنے کی توفیق علی۔اس سلسلے میں ہر نعمت جو میسر آئی ہمارے وہم وگمان سے بالا تر تھی۔کلام طاہر مع فرہنگ کی اشاعت کے بعد ور ثمین مع فرسنگ کی توفیق لی۔یہ ہماری بہترویں پیش کش تھی۔جب حسین کتاب منظر عام پر آئی حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحلت فرما چکے تھے ہم دور خلافت خامسہ میں داخل ہوئے تو حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعائیں بھی ہمارے شامل حال ہوئیں جس سے مزید تقویت ملی۔اس زادِ راہ کے ساتھ اب ہم انتہائی عاجزانہ فخر سے کلام محمود مع فرسنگ پیش کر رہے ہیں۔یہ ہماری 84 چوراسی میں پیش کش ہے۔وما توفیقی الا با الله العلى العظيم۔کلام محمد پہلی بار 1913 میں شائع ہوئی اس کے پہلے مرتب حضرت قاضی محمدظہور الدین اکمل صاحب