کلام محمود مع فرہنگ — Page 400
بلکہ ہمیشہ میرادل ان دونوں کے معاملہ پر مطمئن رہا ہے اور یہ کوئی معمولی لیکن نہیں بلکہ اعلیٰ اخلاق سے ہی ایسے عمل کی توفیق ملتی ہے) میرے دل میں یہ سن کر اپنی اس بچی کی قدر کئی گئے بڑھ گئی کہ کس طرح اُس نے میری بات سن کر فوراً میرے منشاء کو پورا کرنے کی کوشش کی اور بات ختم ہونے سے بھی پہلے اس پر عمل کروانے کے لئے دوڑ گئی۔اللہ تعالیٰ کی ہزاروں رحمتیں اس پر ہوں اور اللہ تعالیٰ اس کی خوشی کے سامان ہمیشہ پیدا کرتا رہے۔میرزا محمود احمد الفضل 6 جولائی 1940ء ابوداؤد كتاب الادب باب في النهى عَن سَبَ الْمَوْتی میں یہ الفاظ آئے ہیں۔اذكُرُ وا مَحَاسِنَ مَوْتَاكُمْ وَكُفُّوا عَنْ مَسَاوِيْهِمْ » 393