کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 399 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 399

ہے عمل میں کامیابی موت میں ہے زندگی جا لیٹ جا لہر سے دریا کی کچھ پروا نہ کر رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اُذْكُرُوا امَوْتُكُمْ بِالْخَيْرِ مُردوں کا نیک ذکر قائم رکھو اسی لئے میں نے اس واقعہ کا ذکر کر دیا ہے کہ اس سے مرحومہ کی سعید طبیعت کا اظہار ہوتا ہے کس طرح اس نے اس شعر کا اپنے آپ کو مخاطب سمجھا حالانکہ بہت ہیں جو نصیحت کو سنتے ہیں اور اندھوں کی طرح اس پر سے گزر جاتے ہیں اور کوئی فائدہ نہیں اٹھاتے۔اس موقع پر ایک اور واقعہ مرحومہ کا مجھے یاد آگیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے کس طرح نصیحت پر فوراً اعمل کرنے کا احساس تھا اور میرے لفظوں پر وہ کس طرح کان رکھتی تھی۔میں نے سفر میں دیکھا کہ عزیز منصور محمد سلمہ اللہ تعالیٰ جرمن ریڈیو کی خبریں شوق سے سُنا کرتے تھے مجھ پر یہ اثر ہوا کہ شاید وہ ان خبروں کو زیادہ درست اور زیادہ سچا سمجھتے ہیں۔مجھے یہ بات کچھ بڑی معلوم ہوئی۔میری بیوی اور لڑکیاں ایک کمرہ میں بیٹھی ہوئی تھیں۔میں وہاں آیا اور میں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حقیقت تو اللہ تعالے ہی جانتا ہے کہ کون ظالم ہے اور کون مظلوم مگر اس وقت تک جو ہمارا علم ہے وہ یہی ہے کہ انگریزوں کی کامیابی میں دنیا کی بھلائی ہے۔پس جب تک ہمارا علم یہ کہتا ہے ہمیں ان سے ہمدردی ہونی چاہیے اور ان کی تکلیف سے تکلیف اور ان کی کامیابی سے خوشی ہوئی چاہیئے۔پھر نہ معلوم ہمارے بچے کیوں خوشی سے جرمن خبروں کی طرف دوڑتے ہیں۔میں بات کر رہا تھاکہ امتہ الود مرقومہ وہاں سے اُٹھ کر چلی گئیں مجھے حیرت ہوئی کہ بات کے درمیان میں یہ کیوں اُٹھ گئیں اور مجھے خیال ہوا کہ شاید اپنے بھائی کے متعلق بات سُن کر وہ برداشت نہیں کر سکیں۔تھوڑی ہی دیر کے بعد وہ واپس آئیں اور کہا کہ میں نے بھائی سے کہا ہے کہ جب ابا اس امر کو پسند نہیں کرتے تو آپ کیوں اس طرح خبریں سنتے ہیں۔بھائی نے جواب دیا کہ اگر وہ منع کریں تو میں کبھی یہ بات نہ کروں۔میں نے کہا بی بی منع کرنے کی کیا ضرورت ہے میرے خیال کا اظہار کیا کافی نہیں ؟ اس پر اس نے کہا کہ میں نے بھائی سے یہی کہا ہے کہ منع کرنے کا کیوں انتظار کرتے ہو ان کی مرضی معلوم ہونے پر وہی کہ جس طرح وہ کہتے ہیں ( اس کے یہ معنی نہیں کہ عزیزم منصور احمد اطاعت میں کمزور ہے ایسے امور میں لڑکیاں لڑکوں سے طبعا زیادہ زکی ہوتی ہیں ورنہ عزیز کا معاملہ میری لڑکی سے ایسا عمدہ ہے کہ میرا دل اس سے نہایت خوش ہے اور کبھی بھی وہ میری لڑکی کے ذریعہ میرے لئے تکلیف کا باعث نہیں ہوا 392