کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 273 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 273

134 منظور کر دیا مجھے دیوانہ کر دیا تیری نگاہ لطف نے کیا کیا نہ کر دیا جادو بھرا ہوا ہے وہ آنکھوں میں آپ کی اچھے بھلے کو دیکھ کے دیوانہ کر دیا سوز دروں نے جوش جو مارا تو دیکھنا خود شمع بن گئے مجھے پروانہ کر دیا آنکھوں میں گیس کے وہ میرے دل میں سما گئے مسجد کو ایک نگاہ میں بت خانہ کر دیا خم کی طرف نگاہ کی ساقی نے جب کبھی میں نے بھی اس کے سامنے پیمانہ کر دیا ہیں ناخدائے قوم بنے صاحبان عقل ہے اس خیال نے مجھے دیوانہ کر دیا ہر جلوہ جدید نے تختہ الٹ دیا خود مجھ کو اپنے آپ سے بیگانہ کر دیا میری شکایتوں کو ہنسی میں اڑا دیا لایا تھا جو میں سنگ اُسے دانہ کر دیا کہتے ہیں میرے ساتھ رقیبوں کو بھی تو چاہ لو اور مجھے غریب پر جرمانہ کر دیا ہیں تاریخ وہ اعتراض تیرے کیا ہوئے بتا یکتا کے پیار نے مجھے یکتا نہ کر دیا؟ 271 اخبار الفضل جلد 2 لاہور پاکستان 13 جولائی 3