کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 255 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 255

122 ہم نشیں تجھ کو ہے اک پُر امن منزل کی تلاش مجھ کو اک آتش فشاں پر ولولہ دل کی تلاش سعی پیہم اور کنج عافیت کا جوڑ کیا مجھ کو ہے منزل سے نفرت تجھ کو منزل کی تلاش ڈھونڈتی پھرتی تھی شمع نور کو محفل کبھی اب تو ہے خود شمع کو دُنیا میں محفل کی تلاش یا تو سرگردان تھا دل جستجوئے یار میں یا ہے اس یار ازل کو خود مرے دل کی تلاش میں وہ مجنوں ہوں کہ جس کے دل میں ہے گھر بار کا اور ہوگا وہ کوئی جس کو ہے مخمل کی تلاش گلشنِ عالم کی رونق ہے فقط انسان سے گلی بنانے ہوں اگر تو نے تو کہ گل کی تلاش اس رُخ روشن سے مٹ جاتی ہیں سب تاریکیاں عاشق سفلی کو ہے کیوں اس میں اک تل کی تلاش آسمانی میکس ، عدو میرا زمینی ، اس لیے اخبار الفضل جلد 34 - 27 اپریل 1946 ء میں فلک پر اُڑ رہا ہوں اس کو ہے بل کی تلاش 253