کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page ii of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page ii

Kalam-e-Mehmood with Glossary A collection of Urdu Poems of Hadhrat Mirza Basheer-ud-din Mahmood Ahmad (1889-1965) Khaleefatul Masih II Published by: Publication o۔84 20 فروری 1886 کی پیشگوئی پسر موعود کے مطابق آپ کی ولادت 12 جنوری 1889 کو قادیان میں ہوئی۔آپ نے 1900 میں انجمن تشحید الا ذبان کی بنیا د ر تھی۔1906 میں مجلس معتمدین کے ممبر بنائے گئے۔اسی سال جلسہ سالانہ میں تقریر کی اور رسالہ تشحیذ الا ذبان جاری کیا۔1912 میں حج کی سعادت حاصل ہوئی۔1913 میں اخبار الفضل جاری فرمایا۔14 مارچ 1914 کو آپ کا انتخاب بطور خلیفہ اسیح الثانی ہوا۔آپ نے 1944 میں مصلح موعود ہونے کا اعلان فرمایا۔آپ نے 1919 میں انجمن میں نظارتیں۔1922 میں مجلس شور کی اور لجنہ اماءاللہ کا قیام فرمایا۔1928 میں جامعہ احمدیہ، 1938 میں خدام الاحمدیہ اور 1940 میں انصار اللہ اور اطفال الاحمدیہ کا قیام فرمایا۔تحریک جدید 1934 میں اور وقف جديد 1957 میں جاری فرمائی۔آپ نے اپنے 52 سالہ دور خلافت میں 100 سے زائد تحریکات جاری فرمائیں۔46 ممالک میں احمدیہ تبلیغی مرکزوں کا قیام اور 311 بیوت تعمیر کروائیں۔164 مربیان سلسله بیرون ممالک گئے۔16 زبانوں میں قرآن کا ترجمہ۔24 ممالک میں تعلیمی ادارے۔28 دینی مدارس اور 17 ہسپتال کا قیام ہوا۔40 کے قریب اخبارات و رسائل جاری ہوئے۔آپ کی تصنیفات کی تعداد 225 ہے۔تفسیر کبیر 10 تنیم جلدوں پر مشتمل ہے۔جماعت پر آپ کا تیم احسان 1948 میں مرکز احمدیت ربوہ کا قیام ہے۔تقسیم ہند اور آزادی کشمیر کے موقع پر شاندار ملی خدمات کی توفیق پائی۔آپ نے اپنی تصنیفات کی صورت میں علمی خزانہ چھوڑا جواب انوار العلوم کے نام سے متعدد جلدوں میں شائع ہور یا ہے۔7/8 نومبر 1965 کی درمیانی شب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھائے گئے اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہیں۔