کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال — Page 67
۶۷ میں پوری وضاحت کے ساتھ وہ دلائل بیان کر دیں جن کی بناء پر علما اپنے بالاتفاق یہ تجویز پیش کی ہے۔(قادیانی مسئلہ طبع ہشتم مث ) وہ دلائل کیا تھے ؟ جن کی بناء پر علماء نے بالاتفاق" احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا ان کا تجزیہ خدا کے فضل سے جماعت احمدیہ کے لڑکیچر میں پوری تفصیل سے آچکا ہے۔مجھے اس کے دہرانے کی ضرورت نہیں میں اس موقع پر مختصر طور پر صرف چند اصولی باتیں کہوں گا۔(1) جناب سید ابو الا علی صاحب مودودی نے ۱۴ اکتو بر شتاء کو ایک پبلک لیکچر میں عوام کو نصیحت فرمائی کہ ہماری پبلک میں کثیر تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو ایک طرف کی داستان شنکر اس پر ایمان لے آتے ہیں اور صحیح رائے قائم کرنے کے لئے دوسرے فریق کی بات سننا ضروری نہیں سمجھتے۔یہ غلط عادت جب تک آپ کے اندر رہے گی آپ ہمیشہ چھوٹے پراپیگنڈا سے دھوکا کھاتے رہیں گے اور اپنے خیر خواہوں کو اپنا دشمن سمجھ کر اپنے بد خواہوں کی اغراض پوری کرتے رہیں گے۔انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ آپ کسی شخص ، جماعت ، یا اخبار کے خلاف کسی الزام کو اس وقت تک قبول نہ کریں جب تک خود اس کا بیان نشن لیں۔یہ اصول اپنی گرہ میں باندھ لیجیئے۔پھر انشاء اللہ کوئی آپ کو دھوکہ دینے ( میں کامیاب نہ ہو سکے گا " د دستوری سفارشات پر تنقید ماله ) افسوس یہ زریں اصول جو انھوں نے دوسروں کے سامنے بڑے زور دار طریق سے پیش کیا تھا جماعت احمدیہ کے خلاف قلم اٹھاتے ہوئے کیسر فراموش کر دیا چنانچہ آپ کا کہتا ہے :