کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال

by Other Authors

Page 80 of 89

کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال — Page 80

A- سمان راہنما بن جائیں۔اور پھر انہیں کو بنیادی جمہوریتوں ، صوبائی کیلیوں اور قومی اسمبلی کے لئے انتخابات میں کھڑا کیا جائے " ر تحریک اسلامی نمبر ۴۲۶۵) میں اس پر جناب مجید صاحب لاہوری کے الفاظ میں صرف اتنا کہوں گا۔چندہ بھی دیا جنگ میں بھرتی بھی کرائی دادا نے میرے مکہ یہ گولی بھی چلائی ادر باپ نے انگریز سے جاگیر بھی پائی ہمت نے میری جیتی تھی جرمن کی لڑائی پھر خیر سے آیا ہے الیکشن کا زمانہ میں خان بہادر ہوں مجھے بھول نہ جانا مستقبل کے لئے لائحہ عمل حضرات ! آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو جانے کے بعد جماعت اسلامی کیا جہاد کرنے والی ہے ؟ اس کا نقشہ جماعت کے امیر جناب سید ابو الاعلی اصحاب مودودی کے قلم سے پیش کر نا چاہتا ہوں۔مگر اس دل ہلا دینے والے اور لرزا دینے والے جہاد کا تذکرہ کرنے سے پہلے ضروری سمجھتا ہوں کہ فرقہ ہائے اسلام کے بارے میں آپ کا نظریہ بھی بتا دوں۔آپ لکھتے ہیں:۔خدا کی شریعت میں کوئی چیز ایسی نہیں ہے، جس کی بناء پر اہلحدیث ، دیوبندی بریلوی ، شیعه شنی و غیرد الگ