اچھی کہانیاں

by Other Authors

Page 25 of 34

اچھی کہانیاں — Page 25

۰۲۵ کہتی ہیں کہ زندگی کا ایک سال کم ہونے کی خوشی منانا کونسی نیکی ہے۔اس دن تو نفل پڑھ کر صدقہ دینا چاہئے اور بس۔اس طرح تقریبات منعقد۔کر کے پیسہ ضائع کرنا اچھی بات نہیں ہے ؟ تم سالگرہ نہیں مناتے نہ مناؤ لیکن میری سالگرہ پر تو آؤ ہمایوں بولا۔میں جو کام غلط سمجھ رہا ہوں اس میں شامل ہونا بھی غلطی ہی ہوگی تا- میں بہت معذرت خواہ ہوں پلیز تم بُرا نہ منانا سچ بتاؤ کہ کیا واقعی تم سالگرہ نہیں مناتے ؟ ہاں میں نیچ بتا رہا ہوں جب میری سالگرہ کا دن آتا ہے تو امی میرے نام سے صدقہ دے دیتی ہیں کسی کو اور گھر میں ہی کچھ بچا لیتی ہیں اور ہم سب گھر والے ملکر کھا لیتے ہیں۔میں نفل پڑھ کر اپنے لئے خصوصی دعا کرتا ہوں اور لین یوں سالگرہ کا دن گزر جاتا ہے۔ہمایوں اس کا منہ تکتا رہ گیا اور پھر بنا کچھ کہے اُٹھ کر چلا گیا۔کچھ دنوں سے غزالی کی طبیعت کچھ خراب تھی اور وہ اسکول نہ جا سکا تھا۔اسے پریشانی تھی کہ ہوم ورک بہت جمع ہو گیا ہو گا اور میں نے پڑھا بھی بہت دیا ہوگا ، ذرا طبیعت سنبھلی تو وہ رحمان کے گھر ہوم ورک معلوم کرنے کی غرض سے گیا۔وہ جیسے ہی گیٹ کے اندر داخل ہوا ایک خوشی سے بھر پور نعرہ نما چیخ سنائی دی۔وہ ما را با یہ رحمان ہی کی آواز تھی۔وہ آواز کی سمت بھاگا۔نہ جانے کونسی دولت رحمن کو اچانک مل گئی ہے