اچھی کہانیاں

by Other Authors

Page 8 of 34

اچھی کہانیاں — Page 8

A رابی کو اسلامیات کی کتاب سے یاد کیا ہوا جواب یاد تھا اس کے علاوہ بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ایک اور امتحان لیا تھا اُس کی امی نے کہا۔" وہ کیا تھا امی ! اس کے بارے میں بتائیے؟ رابی نے اشتیاق سے پوچھا۔وہ یہ تھا بیٹے ! کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم سے فرمایا تھا کہ تم اپنی بیوی اور بچے کو ایک ایسی جگہ چھوڑ آؤ جو ویران جنگل ہو چنانچہ آپ ان دونوں کو ویران جنگل میں چھوڑ آئے جہاں نہ تو پانی تھا نہ کسی ذی روح کا دُور دُور تک نشان تھا۔آپ کی پاک بیوی حضرت ہاجرہ صابر و شاکر خاتون تھیں۔انہوں نے خدا تعالیٰ کے حکم کے آگے فرمانبرداری کا ثبوت دیا۔اللہ تعالیٰ کو اپنے ان پاک بندوں کی قربانیاں بہت پسند آئیں ، ان قربانیوں کی یاد تازہ رکھنے کے لیے ہر سال عید الاضحیہ منائی جاتی ہے۔آپ کو علم ہے حضرت ابراہیم کو خلیل اللہ یعنی "اللہ کا دوست کا لقب دیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ نے جس آزمائش میں بھی آپ کو ڈالا آپ پورے اُترے اور صبر و رضا سے کام لیا زبان سے اُف تک نہ کہا۔کسی قسم کی کوئی شکایت نہ کی۔یہ بھی نہ سوچا کہ بیوی اور معصوم بیٹا کس طرح زندہ رہیں گے۔نہ وہاں پانی تھا نہ کھانے کا کوئی انتظام تھا اور نہ ہی اس جنگل