کافر کون؟

by Other Authors

Page 84 of 524

کافر کون؟ — Page 84

84 جماعت احمدیہ کا اپنے دین کو پھیلانے کا شوق غم اپنے دوستوں کا بھی کھانا پڑے ہمیں اغیار کا بھی بوجھ اٹھانا پڑے ہمیں اس زندگی سے موت ہی بہتر ہے اے خدا جس میں کہ تیرا نام چھپانا پڑے ہمیں پھیلائیں گے صداقت اسلام کچھ بھی ہو جائیں گے ہم جہاں پہ بھی کہ جانا پڑے ہمیں محمود کر کے چھوڑیں گے ہم حق کو آشکار روئے زمین کو خواہ ہلانا پڑے ہمیں جماعت احمدیہ کی دعا بڑھتی رہے خدا کی محبت خدا کرے حاصل ہو تم کو دید کی لذت خدا کرے حاکم رہے دلوں پر شریعت خدا کرے حاصل ہو مصطفیٰ کی رفاقت خدا کرے پھیلا ؤ سب جہاں میں قول رسول کو حاصل ہو شرق و غرب میں سطوت خدا کرے ہر گام پر فرشتوں کا لشکر ہو ساتھ ساتھ ہر ملک میں تمہاری حفاظت خدا کرے قائم ہو پھر سے حکم محمد جہان میں ضائع نہ ہو تمہاری یہ محنت خدا کرے تم ہوخداکےساتھ خدا ہو تمہارے ساتھ ہوں تم سے ایسے وقت میں رخصت خدا کرے جماعت کو کافرودجال کہنے والوں کے متعلق جماعت کا اظہار خیال ربط ہے جان محمد سے میری جان کو مدام دل کو وہ جام لبالب ہے پلایا ہم نے کافر و ملحد و دجال ہمیں کہتے ہیں نام کیا کیا غم ملت میں رکھایا ہم نے گالیاں سن کے دعا دیتا ہوں ان لوگوں کو رحم ہے جوش میں اور غیظ گھٹایا ہم نے تیرے منہ کی ہی قسم میرے پیارے احمد تیری خاطر سے یہ سب بار اٹھایا ہم نے ہم ہوئے خیر اہم تجھ سے ہی اے خیر رسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے جماعت احمدیہ کا کفر بعد از خدا بعشق محمد مخمر گر کفر این بود بخدا سخت کافرم جماعت احمدیہ کا مخالف فرقوں کے بارے نظریہ اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاہ دار کآخر کنند دعوئے حبّ پیمبرم (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد 4 صفحه (182