کافر کون؟ — Page 501
501 $1920 15 فروری: حضرت مفتی محمد صادق صاحب امریکہ میں مشن قائم کرنے کے لیے فلاڈلفیا کی بندرگاہ پر اترے مگر آپ کو شہر جانے سے روک دیا گیا۔22 فروری : حضور نے بندے ماترم ہاں امرتسر میں صداقت اسلام وذرائع ترقی اسلام پر لیکچر دیا۔مئی: حضرت مفتی محمد صادق صاحب کو امریکہ میں داخل ہو کر تبلیغ کی اجازت مل گئی۔7 جون : حضور نے مسجد فضل لندن کے لیے چندہ کی تحریک کی۔9 ستمبر : لندن میں مسجد کے لیے زمین خریدنے پر قادیان میں پر مسرت تقریب منعقد کی گئی۔1921 19 فروری: حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب نے سیرالیون میں احمد یہ مشن کی بنیاد رکھی۔28 فروری: حضرت مولا نا عبدالرحیم نیرغا نامیں احمد یہ مشن قائم کرنے کے لیے پہنچے۔17اپریل: نائیجریا میں احمدیہ مشن کی بنیا د رکھی گئی۔دسمبر : حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے شکا گوامریکہ میں احمد یہ مشن قائم کیا۔$1922 18 فروری: مصر میں مشن قائم کرنے کے لیے شیخ محمود احمد صاحب عرفانی قادیان سے روانہ ہوئے۔$1923 7 مارچ: حضور نے تحریک شدھی کے خلاف جہاد کا اعلان فرمایا۔12 مارچ: حضور نے مجاہدین کا پہلا وفد تحریک شدھی کے علاقہ میں روانہ فرمایا۔ستمبر : جماعت احمدیہ کے زبر دست تبلیغی حملوں کے نتیجہ میں آریوں نے تحریک شدھی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔18 دسمبر محترم ملک غلام فرید صاحب جرمنی میں مشن قائم کرنے کے لیے برلن پہنچے۔اسی سال جرمنی میں احمدیہ مسجد کے لیے ایک لاکھ روپیہ فراہم کیا گیا۔$1924 28 مئی: امریکہ کے معروف مستشرق زو یمر قادیان آئے۔12 جولائی: حضور اپنے پہلے سفر یورپ پر قادیان سے روانہ ہوئے۔