کافر کون؟

by Other Authors

Page 353 of 524

کافر کون؟ — Page 353

353 ایسے مترجمین کے ترجموں پر پابندی نہ لگی جو قرآن کی اداوں کے راز دار نہ تھے۔جو ترجمے کے مزاج سے واقف نہیں۔1991ء کی بات ہے فقیر جب حج بیت اللہ شریف کی سعادت حاصل کر کے جدہ ائیر پورٹ سے کراچی روانہ ہور ہا تھا تو وہاں کی حکومت کی طرف سے تمام پاکستانی حاجیوں کو قرآن کریم کا تحفہ دیا گیا جو احتیاط سے رکھ لیا گیا۔بعد میں کھول کر دیکھا تو یہ قرآن مترجم تھا مولوی محمود حسن دیوبندی کا ترجمہ اور مولوی شبیر احمد عثمانی کے تفسیر حواشی۔یہ قرآن پاک شاہ فہد قرآن پر نٹنگ کمپلیکس مدینہ منورہ میں چھپا اور وزارت اوقاف سعودی عرب نے اس کو شائع کیا۔اس ترجمے میں معاذ اللہ ثم معاذ اللہ حضور انور سلیم کوگنہگار بتایا ہے اور بھٹکتا دکھایا گیا ہے ایسے ترجمے کو اردو کا سب سے اچھا ترجمہ قرار دیا ہے“۔پھر یہی نہیں کہ کنز الایمان پر پابندی لگوائی گئی بلکہ اس ترجمہ کے خلاف ایک فاضل کو لالچ دے کر کتاب لکھوائی گئی پھر اس کو شائع کیا گیا“۔(البریلو نہ مصنفہ محمد عبد الحکیم شرف قادری صفحه 14 - 15 رضا دار الاشاعت 25 نشتر روڈ لاہور ) یہاں تک تو یہ بات مترجمین کے حوالے سے ایک دوسرے پر کرم فرمائیوں کی تھی جبکہ خود قرآن مجید فرقان حمید پر کیا ” کرم فرمائیاں ہوئی ہیں ان کی جھلک بھی دیکھنے کے لائق ہے۔اللہ تعالیٰ۔دعا۔فریب اور دھوکہ دیتا ہے ان المنافقين يخادعون الله وبوخادعهم (پ 5 نساء 142 ) منافقین دغا بازی کرتے ہیں اللہ سے اور اللہ بھی ان کو دغا دے گا۔(عاشق البی میرٹھی۔شاہ عبد القادر صاحب۔مولا نا محمود الحسن صاحب) اور اللہ فریب دینے والا ہے ان کو ( شاہ رفیع الدین صاحب ) ا خدا ان کو ہی دھوکہ دے رہا ہے (ڈپٹی نذیر احمد صاحب) اللہ انہیں دھو کہ میں ڈالنے والا ہے (فتح محمد صاحب جالندھری) کیا وہ ان کو فریب دے رہا ہے ( نواب وحید الزماں۔حیرت دہلوی۔سید فرمان علی شیعہ ) اللہ تعالیٰ ٹھٹھا کرتا ہے۔جنسی کرتا ہے۔دنگی کرتا ہے۔بناتا ہے۔ان کی ہنسی اڑاتا ہے۔