کافر کون؟

by Other Authors

Page 303 of 524

کافر کون؟ — Page 303

303 اعلام خلق الله صفحه 3 در مطبع کریمی واقعہ مدراس بحوالہ الوہابیت صفحہ 106) 12 سعودی خاندان والی حرمین شریفین نہیں، امریکی پٹھو دہشت گرد، دشمنان اسلام کا سر پرست، قرآن وحدیث کا مخالف، اسلام کو مٹانے کے درپے، حرمین شریفین کو ان سے آزاد کرواؤ سعودی خاندان ساری دنیا کے دیگر فرقوں کو مشرک اور بدعتی کہتے ہیں اور خود کو موحد اسلام کے روپ میں پیش کرتے ہیں جبکہ دیگر مسلمان ان کی توحید کے لبادے میں ان کی اخلاقیات اور عقائد کو کیسے دیکھتے ہیں۔روز نامہ اوصاف کا ایڈیٹر حامد میر دہشت گردوں کا سر پرست کون“ کے عنوان سے غیر مقلد سعودی شاہی خاندان کی تصویر یوں بناتا ہے۔آج نہیں تو کل یہ حقیقت ضرور کھل کر سامنے آئے گی کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ وارداتیں ایک ایسے گروپ نے کیں جس کا سعودی سفارتکاروں سے گہرا رابطہ رہتا ہے۔اب یہ حقیقت ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ سعودی خاندان دہشت گردی کے زور پر حکومت قائم رکھے ہوئے ہے ان دہشت گرد خاندانوں نے قرآن وحدیث کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حرمین شرفین کے اردگرد یہود و نصاریٰ کی فوجوں کو تعینات کر رکھا ہے۔اسلام میں بادشاہت کی کوئی گنجائش نہیں لہذا یہ شاہی خاندان آہستہ آہستہ اسلام کو مٹانے کے در پے نظر آتا ہے۔اس بد بخت شاہی خاندان نے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ناصر البانی کو نوکری دے رکھی ہے جس نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ نبی کریم کے مزار اقدس کو مسجد نبوی سے نکالا جائے۔اس جامعہ اسلامیہ میں مقبل بن ہادی الوداعی نامی شخص نے Phd کے مقالے میں لکھا کہ نبی کریم کی قبر مبارک کو مسجد نبوی سے خارج کیا جائے کیونکہ یہ قبر اور مزار رسول کا گنبد بدعت ہے“۔(روز نامہ اوصاف 12 فروری 1988 ء اسلام آباد ) 13۔مولانا مودودی نبض شناس رسول نہیں خبیث ، مسولینی ہٹلر، گستاخ، گمراہوں کی جڑ تنقیص شان رسول کرنے والا جماعت اسلامی مولانا مودودی صاحب کو نبض شناس رسول اور خدائی فوجداروں کا سپریم کمانڈر اور دیگر بہت سے خطابات سے یاد کرتی ہے۔اور خیال کرتی ہے کہ جلد یا بدیر وہ ان کے ارشادات پر عمل کر کے دھرنا دیتے ہوئے اسلام آباد پر قبضہ کر کے اسلامی انقلاب اٹھادیں گے مگر بر صغیر کے دیگر علماء کرام ان کی اعتقادی تصویر کیا بتاتے ہیں۔مولانا ارشد القادری ایڈیٹر جام نور جمشید پور مودودی صاحب کے بارے میں رقمطراز ہیں : مودودی صاحب نے اسلام کا نعرہ بلند کیا تو اس نعرہ کی جاذبیت اور ان کی کامیاب انشاء پردازی سے متاثر