کافر کون؟ — Page 191
191 الزہرا بحوالہ شیعہ سنی اتحاد صفحہ 4 14۔حضرت ابوبکر سے مسجد نبوی میں منبر نبوی پر سب سے اول بیعت خلافت شیطان نے کی۔(معاذ اللہ ) کتاب امالی امام اعظم طوسی شیلعی و خلافت شیخین صفحه 25) 15۔قرآن مجید میں جہاں جہاں وقال الشیطان آیا ہے وہیں ثانی ( عمر ) مراد ہے۔(معاذ اللہ ) ( بحوالہ مقبول قرآن امامیه صفحه (512) 16۔حضرت ابوبکر حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان کا فر فاسق تھے۔(معاذ اللہ ) 17۔شیطان حضرت علی کی شکل پر متمثل ہو کر مارا گیا۔حیات القلوب مجلسی باب (51) 18۔سوائے چھ اصحاب کے باقی جمیع اصحاب الرسول مرتد اور منافق تھے۔( معاذ اللہ ) (تذکرة الائمہ صفحہ 91) کتاب وفات النبی سلیم ابن قیصر الہلال مجالس المؤمنین مجلس سوم قاضی نور اللہ حیات القلوب باب 51 صفحہ 11) 19۔حضرت عمر ( کے متعلق نہایت گندے الفاظ ) کتاب عیسائیت اور اسلام مسلمان بادشاہوں کے تحت صفحہ (242) 20۔حضور اقدس پر انتہائی نا پاک الزام۔(معاذ اللہ) ( انتہائی ظالمانہ الفاظ) خلاصه المنهج علمی جلد اول زیر آیت سورۃ النساء ) 21۔حضرت علی اور ان کے باقی ائمہ جمیع انبیاء سے افضل ہیں۔(معاذ اللہ ) 22۔ہمارے گروہ کے علاوہ تمام لوگ اولا د بغایا ہیں۔( حق الیقین مجلسی باب (5) (الفروع من الجامع الکافی جلد 3 کتاب الروضۃ صفحہ 135 ) 23۔اگر میت شیعہ نہ ہو اور دشمن اہل بیت ہو اور نماز بضرورت پڑھنا پڑھے تو بعد چوتھی تکبیر کہے اے اللہ تو اس کو آگ کے عذاب میں داخل کر۔(تحفۃ العوام صفحہ 216, 217 باب چہارم) نوٹ : مندرجہ بالا اکثر حوالے قاطع انف الشیعۃ الشیعہ اور شیعہ سنی اتحاد کی مخلصانہ اپیل سے ماخوذ ہیں۔درج ذیل حوالے مولانا حق نواز جھنگوی کی تقاریر سے اخذ کر کے جناب عبد القدوس نے ہفت روزہ مہارت لاہور 28 جولائی تا 5 اگست 1993 ء میں شائع کئے ہیں۔