کافر کون؟

by Other Authors

Page 94 of 524

کافر کون؟ — Page 94

94 سے اٹھائے جانے کا ذکر نکل سکتا ہے جیسے آپ کے لئے تو فی کا لفظ استعمال ہوا ہے جس کا مطلب پورا پورا لے لیا یعنی " آسمان پر اٹھا لیا، یعنی ”وفات دینا نہیں ہے“ میں نے قرآن مجید اور احادیث سے اس لفظ کو ڈھونڈا تو اس کا استعمال اور اسکی تفسیر ایک انوکھا سوال بن کر میرے سامنے آگئی۔ایک انوکھا سوال جو مجھ سے حل نہ ہوسکا حضرت مسیح کی نسبت 2 دفعہ تو فی کا لفظ استعمال کیا گیا۔ا یہ لفظ ہمارے نبی اکرم صلی الہی ایم کے حق میں بھی قرآن کریم میں آیا ہے۔ایسا ہی حضرت یوسف کی دعا میں یہی لفظ استعمال ہوا ہے۔آنحضور میلیا ایم کے ملفوظات مبارکہ سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ جب کوئی صحابہ یا آپ کے عزیزوں میں سے فوت ہوتا تو آپ تو فی کے لفظ سے ہی اس کی وفات ظاہر کرتے۔جب آنجناب سالی اسلام نے وفات پائی تو صحابہ نے بھی توفی کے لفظ سے ہی آپ کی وفات ظاہر کی۔اسی طرح حضرت ابوبکر کی وفات حضرت عمر کی وفات غرض تمام صحابہ کی وفات توفی کے لفظ سے ہی تقریر تحریر بیان ہوئی۔ی پھر مسلمانوں کی وفات کے لئے یہ لفظ ایک عزت قرار پا گیا۔احادیث مبارکہ میں 346 مرتبہ یہ لفظ آپ صلی لا الہ سلم ، صحابہ کرام ، ازواج مطہرات اور اولاد نبی اک ملایم کیو ایم کے لئے استعمال ہوا ہے۔قرآن مجید میں 23 دفعہ یہ لفظ استعمال ہوا۔تو پھر جب یہی لفظ مسیح پر وارد ہوا تو کیوں اس کے معنی وفات نہیں لئے جاتے بلکہ آسمان پر زندہ جسم سمیت اٹھالئے جانے پر اصرار کیا جاتا ہے؟ یہ غیر مساویانہ سلوک کیوں ؟ جحت رسول صلی لا الہ سلم کے دعوی کے ساتھ ساتھ یہ نا جائز اصرار کیوں؟ اور یوں یہی نہ سمجھ میں آنے والا اسرار میری تیسری مشکل بن گئی۔مشکل نمبر 4 ایک ناقابل تردید حقیقت کا بچگانہ جواب