کافر کون؟ — Page 75
75 ( دعوت علماء، انوار العلوم جلد نمبر 6 صفحہ 550،549) 17۔۔لیکن تمام برائیوں کے باوجود بھی ہم میں نبی پیدا نہیں ہوسکتا۔۔علماء کا دعویٰ یہ بات فیضان محمد صلی یا یتیم کے خلاف ہے۔۔۔جواب دعوی جماعت احمد یہ و گزشتہ نبیوں کا افاضہ ایک حد تک آکر ختم ہو گیا۔اور اب وہ تو میں اور وہ مذہب مردے ہیں۔مگر آنحضرت سیتا پریتم کا روحانی فیضان قیامت تک جاری ہے۔اسی لئے باوجود آپ کے اس فیضان کے اس امت کے لئے ضروری نہیں کہ کوئی مسیح باہر سے آوے۔بلکہ آپ کے سایہ میں پرورش پانا ایک ادنی انسان کو مسیح بنا سکتا ہے جیسا کہ اس نے اس عاجز کو بنایا۔چشمه مسیحی، روحانی خزائن جلد نمبر 20 صفحہ 389) عیسی کے معجزوں نے مردے جگا دیئے اور محمد کے معجزوں نے عیسی بنا دیئے 18۔۔۔اس لئے کہ ہمارے نبی خاتم النبیین ہیں۔۔۔علماء کا دعویٰ یہاں تو علماء امتی کا نبیاء بنی اسرائیل کی نوید ہے۔جواب دعوی جماعت احمدیہ " آپ میں اور پہلے نبیوں میں یہ فرق ہے کہ انکے شاگرد تو محدثیت تک ہی پہنچ سکتے تھے اور نبوت کا مقام پانے کے لئے ان کو الگ تربیت کی ضرورت ہوتی تھی مگر آنحضرت صلی ایلام کی شاگردی میں ایک انسان نبوت کے مقام تک پہنچ جاتا ہے اور پھر بھی آپ کا امتی رہتا ہے اور جس قدر بھی ترقی کرے آپ کی غلامی سے باہر نہیں جا سکتا۔اس کے درجہ کی بلندی اسے امتی کہلانے سے آزاد نہیں کر دیتی بلکہ وہ اپنے درجہ کی بلندی کے مطابق آپ کے احسان کے بار کے نیچے دبتا جاتا ہے“۔( دعوت الامیر ، انوار العلوم جلد 7 صفحہ (362) 19۔۔لیکن ہمیں ایک ہادی کی شدید ضرورت ہے۔۔۔علماء کا دعویٰ یہ بالکل درست بات ہے۔۔۔جواب دعوی جماعت احمدیہ ”ہمارا عقیدہ ہے کہ جو نبی شریعت نہیں لاتے اور صرف پہلی شریعت کی تفسیر و تشریح کرنے کے لئے نازل ہوتے ہیں وہ ایسے زمانہ میں نازل ہوتے ہیں جب اختلافات ، روحانیت سے بعد ، خدا تعالیٰ سے دوری ، نیکی کا فقدان کلام شریعت کے صحیح معنی کرنے کی قابلیت لوگوں سے مٹا دیتا ہے۔۔۔اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسا نبی بھیجا جاتا ہے جو کلام الہی کی صحیح تفسیر جو اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے لوگوں تک پہنچادیتا ہے۔