کافر کون؟

by Other Authors

Page 514 of 524

کافر کون؟ — Page 514

514 امسال خدا کے فضل سے بیرون پاکستان 319 مساجد کا اضافہ ہوا۔ان میں سے 184 نئی اور 135 بنی بنائی اماموں سمیت ملیں۔1984 سے لیکر جماعت احمدیہ کی 13776 مساجد کا ضافہ ہوا۔جن میں سے 11695 مساجد اماموں سمیت جماعت میں داخل ہوئیں۔حمد امسال 189 نئے مرا کز دعوت الی اللہ قائم ہوئے۔اس طرح سے 1984 سے 1587 نئے مراکز دعوت الی اللہ قائم ہوئے۔دنیا کی 60 زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم مکمل ہو کر شائع ہو چکے ہین اور 21 زبانوں میں مکمل ہو کر نظر ثانی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔18 زبانوں میں 58 نئی کتب اور فولڈر ز تیار ہوئے اور اس وقت 27 زبانوں میں 151 فولڈر ز تیار ہورہے ہیں۔دوران سال 257 نمائشوں کا اہتمام کیا گیا اور تقریباً 500000 لاکھ سے زائد افراد تک احمدیت کا پیغام پہنچا۔دوران سال 2755 بک سٹال اور بک فئیر ز کا انتظام کر کے 19 لاکھ سے زائد افراد تک جماعت کا پیغام پہنچایا گیا۔دوران سال رقم پر میں اسلام آباد سے 2 لاکھ 11 ہزار کی تعداد میں کتب اور پمفلٹ شائع ہوئے۔اسی طرح افریقہ کے مختلف پر یسوں سے 3 لاکھ 9500 کتب اور رسائل شائع ہوئے۔اس وقت افریقہ کے 12 ممالک میں 37 ہسپتال اور کلینک دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔465 سٹیر اور جونئیر سکینڈری سکول علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں جدید اس سال جماعت کی طرف سے دنیا کے مختلف tv چینلز پر 805 گھنٹے 1086 پروگرام نشر ہوئے جن کے ذریعہ 7 کروڑ سے زائد افراد تک جماعت کا پیغام پہنچا۔برکینا فاسو میں جماعت کا پہلا ریڈیو اسٹیشن قائم ہو چکا ہے جس کے ذریعہ روزانہ 16 گھنٹے دین کا پیغام پہنچایا جارہا ہے اور جلد ان کے دارالحکومت میں tv قائم کرنے کی کوشش جاری ہے۔55 ممالک میں 650 چھوٹے بڑے ہو میو شفاء خانے کام کر رہے ہیں۔ربوہ میں طاہر ہومیو پیتھک کے ذریعہ 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔جنوری 1993 سے m t a کا آغاز ہوا جواب پانچوں براعظموں میں 24 گھنے تبلیغ اسلام پہنچارہا ہے۔