کافر کون؟ — Page 474
474 ( تقریر سید عطاء اللہ شاہ بخاری ختم نبوت کا نفرنس چنیوٹ 26 دسمبر 1952ء اخبار آزاد 16 جنوری 1953) 1953۔۔۔۔۔اگر صرف ظفر اللہ خاں کو وزارت سے ہٹا دیا جائے تو قادیانی 50 فیصد ختم ہو جا ئیں گے۔۔۔۔۔میرے باوا کی امت آج ظفر اللہ خاں کو ہٹا دو اگر کل کو پچاس فیصد مرزائی مسلمان نہ ہو جائیں تو میری گردن مار دو۔اگر مرزائیوں کو اقلیت قرار دے دو تو محمود ڈھونڈے گا کہ میرے باوا کی امت کہاں ہے؟“ احراری اخبار آزاد 18 جنوری 1953 ء ) 1953۔۔۔قادیانیوں کی ہر طاقت جلد ختم کر دی جائے گی۔۔۔ہر طاقت ختم ”ہمارا ایمان ہے کہ مرزائیوں کو شکست ہوگی اور جو طاقت بھی ہمارے پروگرام میں حائل ہوگی ہم اسے بھی ہٹا دیں گے۔“ 1974 ء شاہ فیصل اور جماعت احمدیہ اخبار آزاد 6 فروری 1953ء ) جمعیۃ المشائخ کے مقتدر لیڈر، جامعہ عربیہ کے پرنسپل مولانا منظور احمد چنیوٹی نے جو عرب ممالک کا سات ماہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد حال ہی میں وطن واپس تشریف لائے ہیں اپنے سعودی عرب کے دورہ کے تاثرات بیان کرتے ہوئے شاہ فیصل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قادیانیوں کے سلسلہ میں حکومت پاکستان کی راہنمائی کی اور تاروں کے ذریعہ حکومت پر زور دیا کہ وہ قادیانیوں کو اقلیت قرار دے۔“ 1974ء مسٹر بھٹو اور عقبی میں نجات۔۔۔۔۔۔(نوائے وقت 3 اکتوبر 1974 ء ) روزنامہ نوائے وقت نے مسٹر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے اداریہ میں لکھا: کوئی عجب نہیں کہ قادیانیوں کو ناٹ مسلم قرار دینے کا یہ فیصلہ عقبی میں مسٹر بھٹو کی نجات کا موجب بننے کے ساتھ قوم کی بھی نشاۃ ثانیہ کا باعث بن جائے“۔1974ء فرقوں کا متفقہ فیصلہ پرچہ 9 ستمبر 1974 ء ) قادیانیوں کو ناٹ مسلم قرار دینے کے فیصلہ کی ایک خاص اہمیت یہ بھی ہے کہ اس پر اجماع امت بالکل صحیح طور پر ہوا ہے اسلام کی تاریخ میں اس قدر پورے طور پر کسی اہم مسئلہ پر کبھی اجماع نہیں ہوا۔قادیانی فرقہ کو چھوڑ کر