کافر کون؟

by Other Authors

Page 408 of 524

کافر کون؟ — Page 408

408 6۔اور بقول مجلس تحفظ ختم نبوت: آستین کے سانپ جو ملت اسلامیہ کی رگوں میں زہر گھول کر غداران دین وملت پیدا کرنا ( آستین کے سانپ شائع کردہ مجلس تحفظ ختم نبوت واہ کینٹ جامع مسجد مدینہ 16 ایریا وغیرہ وغیرہ) مختصراً یہ کہ بقول علماء کرام وہائٹ ہاؤس لندن والے آقاؤں نے بانی جماعت احمدیہ کو ایک ایسا ٹولہ تیار کرنے کا ٹاسک (Task) دیا جو: ا۔ننگ دین وملت ہوں ii۔اخلاق سے عاری iii۔رسول خدا کے دشمن iv۔خدا کے وجود کے منکر وملحد ۷۔اسلام اور عالم اسلام کے غدار vi _ حقوق اللہ اور حقوق العباد سے یکسر نابلد vii کلمہ رسول کے مخالف vili۔اور ایک ایسا وحشی ٹولہ جس کا صرف اور صرف یہ مقصد ہو کہ عاشقان رسول سالی یا اینم دنیا سے ختم ہو جائیں اور باقی صرف اور صرف شرابی کبابی ، بے حیائی، جواری ، زانی، ڈانسر ، اسمگلر، ڈاکو، چور، خائن ، قاتل ہلحد اور منکرین ختم نبوت رہ جائیں۔جو منکر جہاد ہوں اور قرآن وسنت سے ان کا کوئی تعلق نہ ہو۔دوستو تحقیق کی اس منزل پر میں نے بدحواسیوں کی اندھی گلی کو بھلا دیا۔جھنجلا ہٹ ہٹوں کی خوفناک بھول بھلیوں سے صرف نظر کر آئینہ کی بدصورت کٹھ پتلیوں کو نظر انداز کر دیا۔صرف اور صرف اس لیے تا کہ ان Practial امور اور معاشرتی وجود “ کا جائزہ لے سکوں جس کے لیے یہ تنظیم معرض وجود میں آئی آیا یہ تنظیم ان امور کی کو بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔جو بقول علماء، استعمار نے ان کو مندرجہ بالا ٹارگٹ کے طور پر دیئے تھے یا پھر ان امور کو جن کا نعرہ بانی جماعت احمدیہ نے تجدید دین اور تنفیذ دین کے نام سے لگایا اور فرمایا کہ وہ پھر سے اسلام کی اصلی شکل کو دلوں میں رائج کرنے کے لیے مسیح و مہدی بنا کر بھیجے گئے ہیں اور وہ دین کو دینا پر مقدم کرنے والے عاشقین رسول کا گروہ تیار کرنے آئے ہیں۔