کافر کون؟

by Other Authors

Page 392 of 524

کافر کون؟ — Page 392

392 میل جول رکھنا ان کو مساجد میں آنے دینا شرعاً ممنوع اور باعث خوف وفتنہ دین ہے۔7۔جماعت اسلامی کا فر۔۔۔۔۔دیوبندی فتوی (اشتہار مطبوعہ الیکٹرک ابولعلائی پریس آگرہ) دار العلوم دیوبند کی طرف سے جماعت اسلامی کے متعلق درج ذیل فتوی: یہ جماعت اپنے اسلاف ( یعنی مرزائیوں) سے بھی مسلمانوں کے دین کے لیے زیادہ ضرر رساں ہے“۔(استفتائے ضروری صفحہ 37 ناشر محمد وحید اللہ خاں مطبوعہ مرتضیٰ پریس رام پور 1375ھ ) 8۔دیوبندی کا فر۔۔۔۔۔بریلوی فتویٰ علمائے بریلی نے تمام علمائے دیوبند کے متعلق نام بنام یہ فتویٰ دیا ہے کہ: یہ قطعا کافر اور مرتد ہیں اور ان کا ارتداد کفر سخت اشد درجے تک پہنچ چکا ہے۔ایسا کہ جوان مرتدوں اور کافروں کے ارتداد و کفر میں ذرا بھی شک کرے وہ بھی انہیں جیسا کا فر و مرتد ہے۔9۔دیو بندی کا فر مکہ مدینہ کے علماء کا فتویٰ پوسٹر علمائے بریلی بحوالہ روز نامہ آفاق 18 نومبر 1952ء) یہ سب کے سب مرتد ہیں باجماع امت اسلام سے خارج ہیں بے دینی و بد مذہبی کے خبیث سردار۔ہر خبیث اور مفسد اور ہٹ دھرم سے بدتر ، فاجر جو اپنی گمراہی کے سبب قریب ہے کہ سب کا فروں سے مبینہ تر کافروں میں ہوں۔۔۔عالموں فقیروں اور نیکوں کی وضع بنتے ہیں اور باطن ان کا خباثتوں سے بھرا ہوا ہے“۔( حسام الحرمین صفحہ 73 تا 76 مصنف مولانا احمد رضا خاں صاحب مطبوعہ مطبع اہل سنت و الجماعت واقع بریلی) 10۔دیو بندی اور وہابی دونوں کا فر۔۔۔علمائے اہل سنت کا فتویٰ اس زمانہ میں اسلام کو جتنا نقصان صرف وہابیہ دیوبندیہ کے الگ گروہ نے پہنچایا ہے تمام باطل فرقے مجموعی طور پر بھی اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اسلام سے علیحدہ ہو جانے کے بعد بھی یہ فرقہ اپنے آپ کو سنی حنفی کے نام سے ظاہر کر رہا ہے اور ناواقف سنی حنفی بھائی اس وجہ سے دھو کہ کھا جاتے ہیں اور اپنا ہم خیال سمجھ کر خلا ملا ر کھنے کی وجہ سےان کے دام فریب میں پھنس جاتے ہیں“۔11۔دیوبندی سے شادی زنا۔۔۔۔۔بریلوی علماء کا فتویٰ مولانا احمد رضا خاں بریلوی فرماتے ہیں : اشتہار محمد ابراہیم بھاگلپوری مطبوعہ برقی پریس لکھنو )