کافر کون؟

by Other Authors

Page 359 of 524

کافر کون؟ — Page 359

359 د بعض اس کے معنی لیتے ہیں کہ ان میں بندروں کی سی صفات پیدا ہوگئی تھیں لیکن قرآن کریم کے الفاظ کے انداز سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سن اخلاقی نہیں بلکہ جسمانی تھا میرے نزدیک قرین قیاس یہی ہے“۔5۔سورہ اعراف آیت 74 کی تفسیر میں کہ حضرت صالح نے پہاڑ کے پتھروں سے اونٹنی نکالی اور اس نے اسی وقت بچ دیا اور اسی وقت وہ ماں کے برابر ہو گیا اور اس نے حضرت صالح کی نبوت کی شہادت دی۔( تفسیر ترجمان القرآن جلد 5 صفحه 667 مطبع صدیقی لا ہورا تفسیر جلالین / تفسیر حسینی زیر آیت 74 سوره اعراف) 6۔سورۃ النحل آیت 19 کی تفسیر میں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانے میں چیونٹیاں مرغ اور بھیڑیئے کے برابر بڑی تھیں اور حضرت سلیمان ان سے کلام کرتے تھے۔( تفسیر حسینی صفحہ 6-7 و تفسیر جلالین صفحه 316 حاشیہ کمالین) انبیائے کرام کے بارے میں آیات کا حشر خدا، فرشتوں اور اللہ کی کتابوں پر ایمان لانے کے بعد اللہ تعالیٰ کے انبیاء علیہم السلام کا وجود باجود نظر آتا ہے۔قرآن مجید میں تمام انبیاء علیہم السلام کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ اصولی فیصلہ فرما دیا ہے کہ تمام ادوار میں اور تمام اقوام عالم میں آنے والے میرے انبیاء تمام کے تمام اوصاف حمیدہ۔بلند اخلاق اور پاک کردار کے مالک وجود تھے اور سب کے سب واجب التعظیم اور واجب التسلیم ہیں اور ان انبیاء میں سے کسی ایک کی طرف بھی کسی قسم کی اخلاقی کمزوری۔برائی یا عیب منسوب کرنا خلاف ایمان ہے جیسے فرمایا: وما ارسلنا من قبلك من رسول۔۔۔عباد مكرمون لا يسبقونه بالقول وهم بامر يعملون (سورہ الانبیاء آیت 25 تا 27) مگر ظلم کے اندھیرے نے مجھے اس وقت وحشی سا کر دیا جب میرے علم میں یہ بات آئی کہ میرے مجاہد علماء دین اور عصمت انبیاء کے لیے کٹ مرنے کے اعلانات کرنے والے حضرات کن کن نظریات کی آبیاری فرمارہے ہیں۔بھائیو! میرے مہمانوں سے شہوت سے باز آؤ بلکہ میری بیٹیاں لے جاؤ جائز شہوت کر لو مولانا مودودی صاحب حضرت لوط پر کس درجہ گھٹیا اور اخلاقی گراوٹ کا الزام لگاتے ہیں اُسے تو سوچ کر بھی شرم آتی ہے۔آپ سورہ ہود کی آیت 79 قال يقوم هو لاي نباتی کا ترجمہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: لوط نے ان سے کہا بھا ئیو یہ میری بیٹیاں موجود ہیں“ اور اس کی تشریح میں تفہیم القرآن میں لکھتے ہیں :