کافر کون؟ — Page 308
308 میری مشکلات کلاہ بازیاں یعنی پگڑیاں اچھالنا۔یعنی عزت و ناموس سے کھیلنا یعنی اخلاق سے ننگے ہو کر دوسرے کو ننگا کرنے کی کوشش کرنا یعنی سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے گھٹیا طریقے استعمال کرتے ہوئے دوسروں کے کردار پر کیچڑ اچھالنا۔زندگی کتنے اندوہناک موڑ پر کھڑی ہے کہ یہ کھیل ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے انہیں امور کو تفصیل سے بیان کرنے کے بعد روز نامہ وفاق 15 اکتوبر 93ء کی اشاعت میں قوم کے سنجیدہ لوگوں کے سامنے جو سوال رکھا ہے وہ میری فیصلہ کن مشکل بن گیا ہے۔مشکل نمبر 39 روز نامه وفاق لکھتا ہے۔۔۔۔آؤ کافر کا فر کھیلیں پاکستان میں یا تو شہداء سازی کی صنعت عام ہے یا کفر سازی کی چند سال بیشتر ساندہ خورد کے علاقے کی ایک مسجد میں تولیت کے تنازعہ پر دیوبندی نے اپنے ہم مسلک دیوبندی ہی کو قتل کر دیا۔فرقہ وارانہ تعصب