کافر کون؟

by Other Authors

Page 283 of 524

کافر کون؟ — Page 283

283 حیرت ہے کہ 1953ء میں ہی صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے مودودی صاحب کو دیے جانے والے جواب میں چیلنج کیا گیا کہ یہ الفاظ آپ کے خود ساختہ ہیں۔اصل سے دکھائیں۔اس کا آپ نے کوئی جواب نہ دیا مگر جب چند سال بعد دوبارہ جماعت احمدیہ کی مخالف میں کتاب لکھی تو پھر وہی جھوٹ دوبارہ شامل کر دیا۔اور آج تک شامل ہے۔جھوٹ نمبر 4 مولانا طاہر القادری کا آنحضور ملی تم پر افتراء یعنی لانگ مارچہ جھوٹ مولوی اسحاق المعروف مولانا طاہر القادری منہاج القرآن کے قارئین میں قائد انقلاب“ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔چند سال قبل آپ کو جماعت احمدیہ کی مخالفت کی ضرورت پیش آئی تو آپ نے بھی جھوٹ کا ہی سہارا لیا۔مگر ظلم یہ ہوا کہ آپ نے اپنا افتراء آنحضور صلی شما اینم کی طرف منسوب کر دیا۔چنانچہ آپ نے اپنی کتاب ”عقیدہ ختم نبوت اور مرزا غلام احمد قادیانی میں صفحہ 14 پر ایک حدیث مبارکہ صحیح مسلم جلد نمبر 2 صفحہ 261 سے یوں درج فرمائی۔قال رسول الله الله انا محمد وانا احمد وانا الماحي الذي يمخى بي الكفر وانا الحاشر الذى يحشر الناس على عقبى وانا العاقب الذي ليس بعده نبى ( صحیح مسلم جلد 2 صفحہ 261) الذي ليس بعدہ نبی کے الفاظ نبی پاک کی طرف منسوب کر کے آپ نے عظیم جھوٹ بولا ہے یہ الفاظ حدیث مبارکہ کا حصہ نہیں سرکار دو عالم کا فرمان نہیں جبکہ اصل صورتحال یہ ہے۔الذي ليس بعد نبي هذا قول الذهرى یعنی مولا نا قادری صاحب نے صرف 2 خیانتیں کی ہیں اول یہ کہ غیر نبی کے الفاظ نبی اللہ کی طرف منسوب کر دیئے اور دوئم یہ کہ ہذا قول الزھری کو کاٹ دیا۔جھوٹ نمبر 5 خطیب جامع مسجد ریلوے وصدر مجلس تحفظ ختم نبوت فیصل آباد مولانا تاج محمود صاحب کا خوبصورت جھوٹ مولانا تاج محمود صاحب جو مجاہد ختم نبوت ہونے کے ساتھ ساتھ فیصل آباد کی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صدر بھی تھے ایک کتا بچہ جوکم از کم 112 صفحات پر پھیلا ہوا ہے قادیانیوں کے عقائد وعزائم “ کے نام سے 1974ء میں لکھا۔اور بقول ان کے انہوں نے اسے ممبران اسمبلی میں وسیع پیمانے پر تقسیم کیا۔مولا ناصفحہ 40 پر انتہائی اشتعال انگیز اور دل آزار تحریریں“ کا عنوان لگا کر لکھتے ہیں۔بانی تحریک اور اس کے پیرووں نے اپنی تحریروں میں انبیائے کرام و بزرگان دین کی دل آزار نہ توہین کی۔اور ان دل آزار نہ اور