کافر کون؟

by Other Authors

Page 242 of 524

کافر کون؟ — Page 242

242 اور میری مشکلات بر چرخ کہن کو مٹادو فری ہینڈ (Free hand) قلابازیوں سے آگے میرا سفر گہری اندھی ڈھلانوں پر جاری رہا اور دل مزید اندھیروں کے خوف سے بے چین ہوتا رہا۔قلابازیوں کی سرزمین میں تو صرف ایک بات کے مقابل پر دوسری بات مجھے دکھائی گئی مگر اس سرزمین میں انوکھی روایات سے واسطہ پڑا۔اور اصول زندگی یہ طے ہوا کہ ” مقابل میں آنے والی ہر چرخ کہن کو مٹا ڈالو سد راہ بننے والی ہر فصیل کو روند کر تہس نہس کر دو۔